پشاور: قانون نافذ کرنے والے ادراوں، فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور: جمعرات کے روز دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں تین ہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

 حسن خیل امیر میں سیکورٹی فورسس کی طرف سے دہشتگرد عبدالرحیم گروپ کے خلاف انٹیلیجنس بیس اپریشن شروع  کیا جس میں چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ  آرمی کے
دو جوان
1.حوالدار جابر
2. سپاہی جان محمد
زخمی ہوۓ۔

حسن خیل میں گزشتہ دنوں فوجی قافلے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔

تاہم ان دہشتگردوں کے ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف سرچ آپریشن میں آج مزید تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

42cffa0a-7cc5-4cf0-acae-cedd3db246b0

شمالی وزیرستان: پاک فوج کے زیر انتظام دوسلی میں کرکٹ میچ کا انعقاد

شمالی وزیرستان کے نوجوان ہنر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی عالی شان مقام رکھتے ہیں ۔کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی اور ان کی مہارت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
کھیلوں کے اس جذبے کو مزید اجاگر کرنے کے لئے پاک فوج کے زیر انتظام دوسلی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کروایا گیا ۔


میچ جی ایچ ایس دوسلی اور اسد خیل کے مابین کھیلا گیا ۔ میچ کے شرکاء میں شامل مشران ، اساتذہ اور طلباء خوب محظوظ ہوئے ۔
کھلاڑیوں کو سپورٹس کٹ اور انعامی رقم سے نوازا گیا ۔ قبائلی نوجوانوں نے پاک فوج کے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کاوشوں کو بے حد سراہا ۔

c5f373d6-8f23-43c3-a95d-fe30a91ff95c

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: سوات میں خواتین ہاکی ٹرائلز کا انعقاد


پشاور:وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، سوات میں خواتین ہاکی ٹرائلز کا انعقاد۔

گزشتہ روزشہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام مکان باغ ہاکی گراؤنڈ میں خواتین ٹرائلز شروع ہوئے جس میں کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز نیشنل کھلاڑی ضیاء الرحمان بنوری کے زیرنگرانی منعقد ہوئے۔  ٹرائلز میں سوات ریجن کی سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان نے کہا کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیاد مقصد ملک بھر میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے اس پروگرام میں بارہ مردوں کے جبکہ 10 خواتین کے مختلف گیمز شامل ہیں اور ہاکی کا ایونٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ان گیمز میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنایا جائے کیونکہ میرٹ پر انتخاب ہی سے قومی اور بین الا قوامی سطح پر میڈلز جیتنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں مردوں کے ٹرائلز آج ہونگے۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن سوات خواتین یوتھ ونگ کی شاہ عزت بی بی مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان، مس شگفتہ، ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین سوات ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک ودان، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام’معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سوات خواتین یوتھ ونگ کی شاہ عزت بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں خواتین کی ہاکی ٹرائلز میں بچیوں کی زیادہ تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اور ساتھ ہی حکومت کی مشکور ہوں  اس بہترین ایونٹ کے انعقاد پر۔ اس قسم کی سرگرمیوں سے ان بچوں کی چھپی  ہوئی صلاحیتیں سامنے آسکتی ہیں۔

da981ad9-ce21-45cb-8a16-3f7d7624c6a7

پشاور فٹبال لیگ:چترال درویشن، وزیرستان, ٹانک کلب کی کامیابی

پشاور: پشاور فٹبالیگ سیزن فائیو میں وزیر ستان بریالی نے آکاخیل کنگ کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ چترال درویشن نے ایبٹ آباد ایگلز کو تین ایک سے شکست دیدی، طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹبال لیگ سیزن 5 میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس کے پہلے میچ میں وزیرستان بریالی کی ٹیم نے آکاخیل کنگ کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی.

وزیر ستان کی طرف سے یاسر خان نے 35 ویں منٹ میں گول کیا، دوسرے میچ میں آتش ٹانک فٹبال کلب نے درہ ننگیالی کو ایک صفر سے ہرایا، ٹانک کی طرف سے جمیل نے کھیل کے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ میں گول کیا۔ لیگ میں تیسرا میچ چترال درویش اور ایبٹ آباد ایگلز کے مابین کھیلا گیا جس میں چترال درویشن نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئر مین گل حیدر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال، انٹر نیشنل فٹبال گوہر زمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

bise-peshawar

پشاورتعلیمی بورڈ  نے انٹر کے  نتاج کا اعلان کردیا

پشاور پشاورتعلیمی بورڈ  نے انٹر کے  نتاج کا اعلان کردیا۔
پری میڈیکل میں طلبات اور پری انجنیئرنگ میں طلبہ بازی لے گئے۔
زینب ظہور خان 1064 نمبر لیکر پہلی، ایمن گلالی 1063 نمبر کے ساتھ دوسری اور طوبہ عظیم نے 1061 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پری انجنیئرنگ میں توقیر زمان نے 1059، شارق نے 1046 اور فیضان اللہ نے 1037 نمبر حاصل کئے
جنرل گروپ میں غفران محمود 1053 نمبر لیکر پہلی، عدنان خلیل 1027 نمبر لیکر دوسرے اور ثناء اللہ 1013 نمبر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔
پاس ہونے کی شرح 93 فیصد رہی۔کل 59 ہزار 644 طلبہ نے امتحان دیا 55 ہزار 856 کامیاب ہوئے۔