مہمند: پولیو مہم، واک کا اہتمام

مہمند، پولیو مہم کا افتتاح و آگاہی واک۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قبائیلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹرغلنئی جرگہ ہال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیراہتمام پولیو کے حوالے سے آگاہی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پراے ڈی سی ڈاکٹر محسن حبیب، ایم پی اے نثار مہمند، ناظم لوئر مہمند نوید احمد، اور محکمہ صحت کے ڈاکٹر پرویز خان اور ڈی ایچ سی ایس او یونس خان نے بچوں کو قطرے پلا کر 24 تا 28 اکتوبر مہم کا آغازکیا۔

ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پولیو کے ورکرز گھر گھر جا کر 106115 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم میں 434 پولیو ٹیمیں شریک ہونگی اس میں 26 فکس ٹیمیں، 11 ٹرانزٹ، 397 موبائیل ٹیمیں شامل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب بنانے میں والدین، علماء کرام، عمائدین اور عوام کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ اس موذی وائرس سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائے جائیں۔ بعد میں ڈی سی مہمند کے آفس سے مین روڈ تک پولیو کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقے کے مشران، علماء کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سوات سکول وین حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں :آئی جی کے پی

سوات: آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے سوات کے موجودہ حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں آئی جی نے بتایا کہ دس اکتوبر کو لوئر دیر اور گلی باغ میں سکول وین پر حملہ ہو، دو مختلف مقامات پر سکول وین کو ٹارگٹ کیا گیا۔ عام تاصر یہ ملا کہ یہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ لیکن گلی باغ وین حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔

وین ڈرائیور کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔وین ڈرائیور حسین علی کو ان کے بہنوئی نے ساتھیوں سمیت قتل کیا ہے۔

 قتل میں ملوث تین افراد گرفتار ہے ایک دبئی فرار ہو گیا ہے۔ آئی جی کے پی کے مزید کہا کہ ڈرائیور کے قاتل اور ان کے ساتھی احتجاج اور جنازے میں بھی شریک رہے۔

 قتل میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور آلہ قتل کو برآمد کر لیا گیا ہے۔سوات کے عوام کو جو تکلیف پہنچی اسکا کا ذمہ دار یہی خاندان ہے۔

علاقے سے طالبان واپس گئے ہیں اور اب خوف کے سائے چھٹ گئے ہیں۔ تمام بالائی پہاڑوں پر پولیس پوسٹیں بنائی جا رہی ہے۔

 پورے پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہو کہ برفباری دیکھنے کے لئے آئیں۔ علاقے میں سنو فیسٹیول کا انعقاد بھی ہوگا۔

صدر مملکت کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 سنٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی فلیگ شپ سیمینار بعنوان ’’گلوبل اسٹریٹجک تھریٹ اینڈ ریسپانس‘‘(جی سٹار) کی افتتاحی تقریب آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاک فضائیہ کے علم کے شعبے کو اپنی کارروائیوں میں زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کے لئے کیے گئے کلیدی اقدامات کو سراہا ۔ صدر نے عصرِ حاضر کے اسٹریٹجک مسائل پر فکر انگیز سیمینار کے انعقاد پر سنٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز  کی انتظامیہ کو سراہا۔ عالمی سیاست کے پیچیدہ مسائل نے طاقت کے روایتی توازن اور  سیکیورٹی کے ماحول کو متاثر کیا ہے اور یہ امر قومی ہم آہنگی کے ذریعے مناسب ردعمل کا متقاضی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی اور دولت کے اشتراک سے طاقت کے نئے مراکز کی تشکیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ‘انسانوں کی برابری، انسانی سلامتی کے احترام، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن کے عزم کی بنیاد پر ایک نئی ترتیب کی تعمیر کی ضرورت ہے’۔

قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے اپنی استقبالیہ تقریر میں اس بات پر روشنی ڈالی کے بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی کے نتیجے میں بین الاقوامی ادارے کمزور ہو رہے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کے تناظر میں، انہوں نے منتخب اشتراک کے خطرناک نتائج اور علاقائی استحکام پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کیا۔ ایئر چیف نے ان ٹیکنالوجیز کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک فضائیہ کو ایک جدید فورس بنانے کے لیے آپریشنز، صلاحیتوں میں اضافہ، تنظیم اور تربیت سمیت مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ایرو اسپیس اینڈ ٹکنالوجی پارک (NASTP) کے باضابطہ آغاز کا اعلان بھی کیا جس کا مقصد ملک میں مقامی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ٹیکنالوجی کے حصول کی مہم کو تیز کرنا ہے۔ اپنی نوعیت کے پہلے پارک کا افتتاح اس سال کیا جائے گا جبکہ دو دیگر ٹیکنالوجی پارک جلد ہی قائم ہوں گے۔

بعد ازاں صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ پاک فضائیہ سے  ان کے دفتر میں  ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے کی گئی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبوں میں قائم شدہ اور نئی ابھرتی ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کی ملکی سطح پر صلاحیتوں میں اضافے کے جامع منصوبے پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے صدرِ پاکستان نے عصرِ حاضر کے جغرافیائی اور سیاسی ماحول میں فضائیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے ملک کے دفاع کی ذمےداری  کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے میں حکومت پاکستان کو تعاون فراہم کرنے پر پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ انسانی وسائل، تکنیکی، آپریشنل اور صنعتی شعبوں میں ترقی و برتری حاصل کرنے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے اور صحیح معنوں میں قوم کا سرمایہ افتخار ہے

ڈی آئی خان : شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ڈی آئی خان : پروآ میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے شہید  کیئے جانے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کانسٹیبل اسلم کی نماز جنازہ میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن سمیت ڈی پی او نے شرکت کی

شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقہ روانہ۔
کانسٹیبل اسلم ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے شہید کردیا تھا۔

d76bff4e-ed3f-4562-bb97-ea40c4b08962

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ شروع

ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

استور، وادی نیلم، وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری کے باعث چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بند ہے۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری، اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی