saport

باڑہ:چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ شینواری ستوری نے جیت لیا

باڑہ تحصیل سپاہ منڈی کس فٹبال گروانڈ پر آفریدی چیمپئن لیگ فٹبال سیکنڈ ایڈیشن ٹورنامنٹ شینواری ستوری نے فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا.
فائنل میچ کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کمانڈنٹ باڑہ رائفل ذبیخ اللّٰہ محسود تھے جبکہ اس موقع پر انکے ساتھ ایس ایچ او باڑہ شمشاد آفریدی، لفٹیننٹ کرنل شہزاد، ایڈشنل ایس ایچ او داؤد آفریدی، سپیشل پرسن انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی شیر علی آفریدی اور دیگر موجود تھے۔
فائنل میچ آفریدی یونائیٹڈ اور شینواری ستوری کے درمیان کھیلا گیا ۔فائنل میچ مقررہ وقت دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کرسکی فائنل میچ کا فیصلہ پینلٹی کیکس کے ذریعے ہوا جس میں شینواری ستوری نے پانچ پینلٹی ککس میں گول سکور کرکے فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پشاور اور خیبر کی ٹیمیں شامل تھیں جبکہ یہ اس سال کا دوسرا لیگ ٹورنامنٹ ہے ۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دی۔ ریسکیو 1122کے باڑہ سٹیشن کے اہلکاروں نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی خدمات سر انجام دیں جن پر ان کو ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے تخفے بھی دئے گئے ۔
مہمان خصوصی نے جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر آنے والے ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کئے جبکہ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا گیا۔

0a0b8f2c-9e85-4ea7-994f-2e109388a0a0

ISPR expresses sorrow, condoles death of Arshad Sharif

ISLAMABAD :Inter-Services Public Relations (ISPR) has expressed deep sorrow over the tragic death of senior journalist and anchorperson Arshad Sharif in Kenya.

In a condolence statement on Monday, ISPR prayed for the departed soul and his family.

“May Allah raise the ranks of Arshad Sharif and grant patience to the family members of the deceased in this hour of sorrow,” stated ISPR.

The senior journalist and anchorperson Arshad Sharif died last night in Kenya after being shot in the head.

ئ

بونیر: افغان مہاجر کیمپ کوگا میں پولیو ویکسینیشن کا آغاز

بونیر: افغان مہاجر کیمپ کوگا میں انسداد پولیو مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا.

اس مہم کےدوران ہرپانچ سال تک کے عمر کے بچے کو پولیو کےقطرے پلائیں جائیں گے۔ پولیو مہم کی سیکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 38 پولیس اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں. انسداد پولیو مہم پر مامور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کی نگرانی براہ راست SDPO خود کر رہے ہیں۔ انسداد پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہے تاکہ پولیو مہم کامیاب ہوکر آنے والی نسل کو معذوری سے بچا سکیں.

1ac8c75b-2659-44bf-a322-79f0b773f74e

خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے لئے اعزاز

خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے صدر انجینئر ملک بلال خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نوجوان سفارتکاروں کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرینگے.

یہ کانفرنس فروری 2023 کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے ممالک سے نوجوان سفارتکار شریک ہونگے.بلال خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے اور نوجوانوں کے عالمی مسائل اجاگر کرکے انکے حل پر تجاویز پیش کرینگے ۔ملک بلال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے صدر بھی ہیں۔

404b0209-84c9-41a8-b50c-c1594a6d6521

چارسدہ :انسداد پولیو مہم کا آغاز، 2130پولیس اہلکار تعینات

 ضلع چارسدہ میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کی فل پروف انتظامات  کیئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 2130پولیس اہلکاروں کو پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ خان،ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان، ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان، ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصراللہ خان اور ڈی ایس پی سیکیورٹی شہنشاہ گوہر خان نے اپنے اپنے علاقہ میں مختلف بی ایچ اوز کے دورے کئے۔دورے کے موقع پرٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کوسیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ انسدادی پولیو مہم کے دوران مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے۔ کوئی بھی اہلکارڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ پولیو ٹیم کے حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاربھی اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

افسران نے مختلف بی ایچ اوز میں 5سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اوروالدین سے بھی اپیل کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 05 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔
اس کے علاقہ ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے پولیو مہم کے دوران علاقہ میں پیدل گشت بھی کرتے ہوئے علاقہ کا معائنہ کیا۔

1

پاکستانی صحافی غلط فہمی پر پولیس فائرنگ کا نشانہ بنا: کینین پولیس

کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نیروبی کے قریب سر میں گولی مار کر اس وقت قتل کیا گیا جب ان کے ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر چیک پوائنٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

اس حوالے سے کینییا کی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنے ڈرائیور کے ساتھ مگادی سے نیروبی کی جانب سفر کر رہے تھے کہ جہاں پولیس راستے میں روڈ بلاک کر کے چیکنگ کر رہی تھی۔

کینیا پولیس کے ایک آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں ارشد شریف کے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ غلط نشاندہی پر پاکستانی صحافی کا قتل ہوا اور اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق ہمیں ارشد شریف جیسی ہی ایک کار میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا پیچھا کیا گیا اور پھر یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وزیرستان پر سرحد پار سے حملہ اور کور کمانڈر کا دورہ

وزیرستان پر سرحد پار سے حملہ اور کور کمانڈر کا دورہ

عقیل یوسفزئی

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے حسن خیل میں موجود پاک فوج کی چوکی کو سرحد پار سے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لانس حوالدار وقار علی شہید ہوگئے جن کا تعلق صوابی سے تھا. جوابی کاروائی میں متعدد حملہ آوروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں. یہ رواں برس سرحد پار سے پاکستان پر پانچواں حملہ ہے تاہم پاکستان بوجوہ مسلسل برداشت سے کام لیتا آ رہا ہے. اسی روز تیراہ ضلع خیبر میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک شرپسند مارا گیا جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا. وزیرستان میں ایک اور دہشت گرد واقعہ میں ایک معصوم بچہ شدید زخمی ہوا تو بعض دوسرے واقعات بھی ہوئے تاہم فورسز کی کارروائی بھی مختلف علاقوں میں جاری رہی کیونکہ افغانستان کے حالات کافی پیچیدہ ہیں اور پاکستانی طالبان بھی مختلف گروپوں میں تقسیم ہونے کے باعث مشکلات پیدا کرتے آ رہے ہیں.

دوسری جانب کور کمانڈر پشاور نے گزشتہ روز سارا روغہ وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ حکام اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور تجاویز کے تبادلے کے علاوہ ان کو یقین دہانی کرائی کہ فورسز عوام کے تحفظ اور تعمیر نو کے علاوہ علاقے کی معاشی ترقی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کریں گی. ان کا مختصر مدت کے دوران چارج سنبھالنے کے بعد یہ وزیرستان کا تیسرا دورہ تھا جو کہ اس جانب اشارہ ہے کہ وہ سوات کی طرح متاثرہ علاقے وزیرستان پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں جو کہ اچھا طرزِ عمل ہے.
وزیر اعلیٰ پختون خوا بھی گزشتہ روز سوات گئے جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لیکر سوات میں 18 مزید پولیس چوکیوں کے قیام کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ جاری صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں اور عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے.
امن کے حق میں مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کہ اس جانب اشارہ ہے کہ عوام ماضی کی طرح اب شدت پسندوں کو برداشت نہیں کررہے تاہم ان تمام سرگرمیوں کے دوران ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہوں اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو کہ اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں.