خیبر پختوخواہ: 13000 سکولز،مساجد،صحت مراکز کی سولرائزیشن مکمل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صاف توانائی کی پیداوار کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ  صوبے میں 7420 سکولز، 5762 مساجد اور 134 صحت مراکز کی سولرائزیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
ضم اضلاع میں بھی 895 مساجد اور 5 کلیساؤں کی سولرائزیشن مکمل کر لی ہے۔
 وزیراعلٰی کے مطابق 100 سے زائد دیہاتوں میں 6643 گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ161 میگاواٹ کے 7 پن بجلی منصوبے مکمل کئے ہیں جو نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے۔  232 میگاواٹ کے 7 مزید پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے، 9 ارب روپے آمدنی ممکن ہو گی۔
 دوسری طرف 28 میگاواٹ کے 316 چھوٹے پن بجلی گھروں سے مقامی آبادیوں کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
291 مزید چھوٹے پن بجلی گھروں پر بھی کام جاری ہے۔
ڈونرز کی مدد سے 545 میگاواٹ کے تین منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے سالانہ 28 ارب روپے آمدنی ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے ہم منصب کی دعوت پر گئے ہیں، یہ ان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ چین ہے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے قائدین اسٹریٹجک کوآپریشن پارٹنر شپ کا جائزہ لیں گے۔

اس دورے سے دونوں ممالک کےدرمیان وسیع تردوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرز کی مدد سے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے باعث ان کے بھاگنے کے راستے مسدود کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راستے مسدود ہونے کے بعد دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے دو جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اورسپاہی محمد قیصرشامل ہیں۔

Government announces Rs1800 billion loans for farmers

ISLAMABAD: Prime Minister  Sharif has announced provision of farmer package in which loans of 1800 billion rupees will be given to the farmers in this year.

Addressing a news conference, Prime Minister Shehbaz Sharif said that Pakistan’s agricultural economy can move forward, if given attention.

He said Pakistan’s development depends on agricultural development and the coalition government consulted for a long time for agriculture.
The Prime Minister said that the flood has caused havoc destroying standing crops, In Sindh standing crop of dates on 40 lakh acres has been destroyed, and the rest of the provinces have also been devastated by the floods.

The Prime Minister said that the price of DAP will be 11 thousand 250 rupees per sack, the price has been reduced by 2500 rupees per sack. 50 billion rupees will be given as loans to the youth in rural areas and the federal and provincial governments will give 8 billion 20 million rupees to small farmers.

The Prime Minister said that he will ensure that this amount is provided to the farmers, the amount is 400 billion rupees more than last year.