FfCoL9VXwAMu06R

  دی لیجنڈ آف مولا جٹ’کا نیا ریکارڈ

لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کی فلم  ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

مولا جٹ نے 150 کروڑ روپے کا عالمی بزنس کرلیا ہے،  دُنیا بھر سے 102 کروڑ اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے والی مولا جٹ اب 200 کروڑ کے ہدف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ 
پاکستان سمیت بیرون ملک بھی  فلم شائقین ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو سراہا رہے ہیں۔  رواں سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کماکر اسے مات دے دی ہے۔‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

a4ca5277-7e99-46fd-84fd-ee5de0769996

قائمقام گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور پریس کلب کا دورہ

قائمقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی  نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا۔

قائمقام گورنر نے پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کرکٹ لیگ کی لانچنگ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔

قائمقام گورنر نے میڈیا کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی رونمائی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان میں کٹس تقسیم کیں۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پشاور پریس کلب کا صحافیوں کیلئے میگا اسپورٹس ایونٹس میڈیا کرکٹ لیگ شروع کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔

انھوں نے میگا اسپورٹس ایونٹ کے آغاز پر پشاور پریس کلب انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ کھیل کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا ایک مثبت اور صحت مندانہ اقدام ہے اور صحافیوں کو کھیل کی سرگرمیاں فراہم کرنا انکے ذہنی تناؤ میں کمی اور صحت و تندرستی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ 

مشتاق احمد غنی  کا کہنا تھا کہ بلاشبہ صحافتی برادری انتہائی مشکل و کٹھن حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

Fgh3ZXcXEAAM0Wc

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی, خصوصاً اقتصادی شعبوں میں ,تعاون پر بات چیت ہوئی

چین اور پاکستان کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی. وزیرِ اعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی.

وزیرِ اعظم کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ منصبِ وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے. وفاقی وزرا, معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل ایک وفد بھی دورہ چین میں وزیرِ اعظم کے ساتھ ہے.

پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 233کیسز رپورٹ

پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 233کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 19160ہوگئی ہے۔ 17703ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں  جبکہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1442 ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاور 103،بنوں سے 35،مردان سے 22 اور صوابی سے 23کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 26 نئے مریض داخل۔  موجودہ وقت 63 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے رواں سیزن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔