صوات

سوات: میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں ميں برف باری کا سلسلہ شروع

سوات: میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوںميں برف باری کا سلسلہ شروع

بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کالام میں 2، بحرین، مدین میں 4 مہوڈنڈ میں 1 جبکہ ملم جبہ میں 2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

بارش اور برفباری کے بعد گرم ملبوسات اور گرم خوراکی اشیاء کی مانگ میں اضافہ بھی دیکھا جارہا ہے۔ آئندہ تین روز تک میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شانگلہ، گزشتہ رات سے شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ ، اجمیر ٹاپ پر رواں سال کی پہلی برفباری پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برف باری کے باعث درجہ حرارت نیچے گرگیا، پوری وادی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔ سردی سے بچنے کیلئے شہریوں نے گرم ملبوسات اور گرم سوغات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا

ctd

ضلع خیبر: آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک، تین گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سیکورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں ایک اہم کارروائی، فائرنگ کے تبادلہ میں سیکورٹی فورسز کے ایک کپتان زخمی اور ایک اہلکار شہید  جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا اور تین عسکریت پسند زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ علاقہ غریزہ ضلع خیبر کے ایک مکان میں موجود اور پشار شہر میں ایک بڑی تخریبی کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اطلاع کو مصدقہ جان کر سکیورٹی فورسز اور سی ٹی دی کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے آج علی الصبح علاقہ غریزہ پہنچ کر مذکورہ مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کا علم ہوا تو اچانک چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے چھاپہ مار ٹیموں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے کیپٹن زخمی جبکہ ساتھی جوان موقع پر شہید ہوگیا۔ چھاپہ مار ٹیموں نے جوابی فائرنگ کی، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تقریباََ 3 گھنٹوں تک جاری رہا۔

فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جس میں دہشت گرد لیاقت علی عرف شاہین ولد انور شاہ ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد زخمی حالت میں بھاگتے ہوئے گرفتار کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لیاقت عرف شاہین داعش کا مرکزی کمانڈر تھا جو کہ حال ہی میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پر فائرنگ و ہینڈ گرنیڈ پھینکنے، ایف سی پوسٹ گودر جمرود پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید کرنے، ضلع نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے ASI فیاض خان کو شہید اور دو اہلکاران کو زخمی کرنے، دوران پولیو ڈیوٹی علاقہ تھانہ متھرا میں کانسٹیبل محب اللہ جبکہ تھانہ خزانہ کی حدود میں کانسٹیبل آصف اللہ کو شہید کرنے اور کارخانوں مارکیٹ میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ آور ہو کر حوالدار بن یامین کو شہید کرنے سمیت دہشت گردی کے دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ہتھیار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

US

US INL joins hands with Frontier Constabulary for narco control

The U.S. government, through U.S. Department of State: Bureau of Intl Narcotics & Law Enforcement (INL), has promoted security with its KP Frontier Constabulary partners through the expansion of the Police Training Center in Michni, which will increase the training capacity by sixfold when completed. INL Director Lori Antolinez met with Deputy Commandant Frontier Constabulary Awal Khan to discuss further assistance and to express INL’s valuable partnership with the Frontier Constabulary. Director Antolinez reaffirmed the U.S. government’s commitment to enhancing the KP Frontier Constabulary’s capacity to provide security to various civilian Pakistani establishments and diplomatic missions in KP, NMDs, and Islamabad.

sangla

عالمی ادارہ صحت کے وفد کا سیلاب سے متاثرہ علاقے کوہستان کادورہ

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ براۓ پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کوہستان کا دورہ کیا۔

وفد نے ڈی ایچ او آفس کوہستان میں فلڈ ریسپانس کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ وفد نے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں صحت سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مراکز صحت کا  بھی دورہ کیا۔

 ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایچ او نے وفد کو سیلاب سے ہونے والی تباہی اور بعد از سیلاب صحت کی ہنگامی صورتحال پر بریفنگ دی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ضروری ادویات، ڈگنٹی کٹس اور ڈیلیوری کٹس کی کھیپ محکمہ صحت کے حوالے کی گئی۔

کوہستان میں مکمل طور پر تباہ مراکز صحت کی جگہ ٹینٹ ہسپتال کے لیے قیام کیلئے ٹینٹ بھی عالمی ادارہ صحت نے فراہم کئے اور مراکز صحت میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کی۔

ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنارہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔