کالاج

اورکزئی غلجو ڈگری کالج ہاسٹل کا افتتاح کردیا گیا

اورکزئی اپر اورکزئی غلجو میں ڈگری کالج ہاسٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل محمد تسنیم نے ڈگری کالج ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی شاہ سمیت تحصیل چئیرمین مفتی طاہر اے اے سی سید ارسلان حاجی قاسم گل اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل محمد تسنیم نے کہا کہ علاقے کے امن و ترقی قبائل کی وجہ ممکن ہےاور قبائل اور فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کئے اب علاقے میں ترقی ہو رہی ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انھوں نے کہا کہ زراعت اور فشریز کے شعبوں کی ترقی کے لیئے  کام کررہے ہیں سڑکیں بن رہی ہیں اور مزید ترقیاتی کام بھی کیئے جائیں گے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ  ضلعی انتظامیہ کا علاقے میں کردار قابل ستائش ہے اورکزئی میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں اس سے علاقہ ترقی کریگا ۔بدامنی کے بعد علاقہ بہتری کی جانب گامزن ہے بچوں اور جوانوں کو کھیل کود کےمواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ علاقے میں عوام کو درپیش مسئلے مسائل حل کریں ۔اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو بنا رہے ہے جس سے علاقہ کے عوام کے مسائل کافی حد تک اجاگر ہونگے افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل چئیرمین مفتی طاہر حاجی قاسم نے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کے سامنے علاقے کے مسائل بیان کئے۔

1

خیبرپختونخوا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن-2 باجوڑ ٹیم کے نام

خیبرپختونخوا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن-2 کے فائنل میچ کے حوالے سے اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت۔ رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو ، ڈی جی سپورٹس اور دیگر حکام کی تقریب میں شرکت کی۔

سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔

سکول ٹورنامنٹ میں 320 پبلک و پرائیوٹ سکولز کےتقریباً پانچ ھزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں باجوڑ اور خیبر کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ باجوڑ کی ٹیم نے سکول کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے میچز صوبے کے 19 اضلاع میں 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلے گئے

Alvi

پشاور:چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار

خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی ابتدائی سکریننگ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں. ابتدائی مراحل میں اس بیماری کی تشخیص اس کے علاج اور کنٹرول میں کافی مؤثر ثابت ہوتی ہے.ان خیالات کا اظہار خاتون اول نے گذشتہ روز نارتھ ویسٹ اینڈ ریسرچ ہسپتال حیات آباد میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا. سیمینار میں سی ای اونارتھ ویسٹ ہسپتال ضیاء الرحمان، چئیرمین الائنس ہیلتھ کئیر پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر طارق ہاشم، کینسر کے ماہرین ڈاکٹروں، طلباء و طالبات نے شرکت کی.

بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی شرح ایشیاء کے ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہے. جس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چھاتی کے کینسر کے بارے میں خواتین میں آگاہی کا فقدان اس کے پھیلاؤ کی اہم وجہ ہے. اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اس بیماری سے بچاو کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کر کے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے. انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اس بیماری کے بارے میں باقاعدگی کے ساتھ اپنا معائنہ کرواتی رہیں. بیگم ثمینہ عارف علوی نے سرطان سے متعلق آگاہی مہموں کی حمایت کرنے پر سرکاری ونجی ہسپتالوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا. سیمینار سے ماہرین اور ڈاکٹروں نے بھی خطاب کیا۔آخر میں چیف ایگزیکٹو نارتھ ویسٹ ہسپتال ضیاالرحمان نے خاتون اول کو شیلڈ بھی پیش کی ۔

CTD

مردان: سی ٹی ڈی کاروائی میں مطلوب دہشتگرد ہلاک

مردان: محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔ کاروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشتگرد عبید عرف محمود ہلاک۔

سی ٹی ڈی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر دہشتگرد  گھیرے  میں لیا جس پر دہشتگرد نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کھول دیا۔  چھاپہ مار ٹیموں نے جوابی فائرنگ کی۔  دوران سرچ اینڈ کلیرنس اپریشن دہشتگرد جس کی  شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی مردہ پایا گیا۔ مزکورہ دہشت گرد عبید نے کچھ دن قبل سپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا۔عبید نامی دہشت گرد دیگر کئی دہشت گردی کے مقد مات میں سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا ۔صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے۔