99008f99-6828-4b2e-a193-897ec27d7810

کوہاٹ یونیورسٹی میں مشاورتی سیمینار کا انعقاد

اورکزئی: قبائلی ضلع اورکزئی کے لیے معاشی استحکام، سماجی ہم آہنگی اور دوبارہ آباد کاری کے لئے(ریزیلینس تھینک ٹینک)کے حوالے سے کوہاٹ یونیورسٹی آڈیٹوریم ہال میں سی آر اے نارتھ کی تعاون سے فاسٹ ٹریک کمیونیکیشن کے زیر اہتمام مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

سیمینار میں مہمانان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال ڈپٹی کمشنر عدنان فرید آفریدی وائس چانسلرکوہاٹ یونیورسٹی سردار خان تحصیل چیئرمین مفتی طاہر اورمولانا طارق سمیت قبائلی مشران صحافیوں سوشل ورکرز طلباء اور خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ بانونے شرکاء کو سماجی ہم آہنگی، معاشی طور پر مستحکم معاشرہ کے حصول اور آئی ڈی پیز کی دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی .سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ معاشرے کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات کو اہمیت دے کرعوام کی معاشی اور معاشرتی معیار زندگی کو از سر نو ابھارنے کے لئے مشترکہ کوشش اور جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں میں مقامی طور پر ذرائع اور وسائل کو بھی بروئے کار لانے پر توجہ دی جائے ۔

مقررین کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہے ہمیں منفی استعمال کی بجائے علاقے کی ترقی کے لئے مثبت استعمال کرنا چاہئے اس موقع پر شرکاء نے سی آر اے نارتھ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اوراپنی تجاویز اور سفارشات پیش کرتے ہوئے تعلیم ،ذراعت ،روزگارکے مواقع معدنیاتی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے کھیل کود کے میدان آباد کرنے اور سیر و تفریح کے مواقع پیدا کرنے جبکہ عوام کو قریب لانے کے لئے حجرہ، مساجد، کمیونٹی سنٹرز اور مثبت قبائلی روایات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیاسیمینار کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خان خٹک نے سیمینار کے شرکاء قبائلی مشران طلباء اور طالبات میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔

c1f5a31c-86ee-4bf9-86e7-95117302bbc0

قبائلی ضلع باجوڑ میں 18 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا قبائلی ضلع باجوڑ میں اربوں روپے مالیت کے 18 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح۔ وزیر اعلیٰ نے 6 مختلف مقامات پر 52.5 کلومیٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،
ضلع باجوڑ میں 12 پرائمری سکولوں کا افتتاح بھی کیا جبکہ  6 پرائمری سکولز، 17 میڈل سکولز اور 17 ہائی سکولز کی اپگریڈیش کا افتتاح بھی کیا گیا۔
* وزیر اعلیٰ نے سپورٹس کمپلیکس خار میں مکمل ہونے والی ہاکی ٹرف، فٹبال گراؤنڈ اور ہاسٹل کا افتتاح کیا اس کے علاوہ سپورٹس سٹیڈیم ماموند اور باجوڑ ناوگئی میں مکمل ہونے والے ریسکیو 1122 کے بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

شبقدر: پہلا شبیر حسین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر

شبقدر: پہلا شبیر حسین پیپڑ ڈی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ذبیح پشاور کلب نے گنگا شبقدر کلب کو فائنل میں شکست دے کر چمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا مہمان خصوصی ڈی ایس پی شبقدر فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

پہلا شبیر حسین پیپڑ ڈی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جس میں شبقدر پشاور چارسدہ اور مہمند کے اٹھارہ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کنگا کلب شبقدر اور ذبیح کلب پشاور کے درمیان کھیلا گیا جس میں ذبیح کلب نے سٹریٹ سیٹس میں کنگا شبقدر کلب کو شکست دے کر چمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شبیر حسین پیپڑ ڈی اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فراد اللہ ملک خیام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے منشیات اور دیگر برائیوں کے اس دور میں نوجوان نسل اور مقامی لوگوں کو تفریح کا ایک اچھا موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔

آخر میں انہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان ذبیح اللہ اور رنر اپ ٹیم کے کپتان شاد محمد کو ٹرافیاں اور انعامی رقم دی جبکہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فراد اللہ اور آرگنائزر ملک خیام کو شیلڈز دیں۔ 

1649699512-8856

وزیراعظم کی لکی مروت میں دہشتگرد حملے میں پولیس شہادتوں پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت۔ 

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ 

دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اورواقعے پرتشویش کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اورائی جی خیبر پختونخواہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ اپنے پیغام میں اپولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور  شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں ہفتہ وار میلے میں پولیس موبائل سکیورٹی کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جب کہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکرٹر علم دین،کانسٹیبل پرویز ،احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔