جکارتہ: انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ سینکڑوں افراد جابنحق

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 44 افراد  جانبحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے صوبہ ویسٹ جاوا میں بھی محسوس کیے گئے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ سیانجر کے عہدیداران کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 44 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوئے، زلزلے سے درجنوں عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔

خیبرپختونخوامیں ڈینگی وائرس سے مزید65افرادمتاثر

خیبرپختونخوامیں ڈینگی وائرس سے مزید65افرادمتاثر
پشاور:صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد22 ہزار141ہوگئی. محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاورمیں سب سے زیادہ22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورمجموعی تعداد9ہزار298ہوگئی ہے۔
مردان میں7،کوہاٹ میں11اورہری پور میں ڈینگی کے 10نئے کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید6مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس سے مجموعی تعداد26ہوگئی ہے۔
رواں سال اب تک صوبے میں18 افراد ڈٰینگی سے انتقال کر چکےہیں۔

8b57f1bf-2b3e-4706-8fd8-3562a062653b

طور خم بارڈر پر پاک افغان فلیگ میٹنگ

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

 

طورخم بارڈر کسٹم کمپاؤنڈ میں پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان دو طرفہ تجارت اور بارڈر کی موجودہ صورتحال پر فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی۔

طورخم بارڈر پر منعقدہ میٹنگ میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی اور تجارتی سرگرمیاں اور دیگر مسائل سمیت بارڈر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ مزید پیش رفت کے لیئے میٹنگ جاری ہے۔

d9f70334-7b8a-4006-bf9a-12c0a98e6853

وزیرستان میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد

لوئر وزیرستان گاؤں سپین میں قبائل یوتھ جرگہ پاکستان کے آرگنائزر فضل وزیر نے تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار میں علاقائی  مشران،سیاسی قائدین،سوشل اکٹیویسٹ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی کمانڈر 137وینگ کرنل حفیظ الرحمن تھے۔ شرکاء نے کہا کہ اس  طرح کے تعلیمی سیمینار اور تقریبات سے علاقے میں تعلیمی رجحان بڑھے گا اور ایک مثبت معاشرہ فروغ پائے گا۔