سلام آباد: صدر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی
صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔ صدر نے جے یو آئی کے غلام علی کو گورنر کے پی مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔
اس سے قبل جے یو آئی کے غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے اس حوالے سے صدر مملکت کو سفارش بھجوائی تھی۔
حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے اور وہ اس سے قبل سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کے پی کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا تھا۔