kharlachi border

پارا چنار: پاک آفغان خرلاچی سرحد دو ہفتے بعد کھول دیا گیا

پاراچنار : دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و پیدل آمدو رفت بحال ہوگئی یے، سرحد 14 نومبر کو فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ 19 نومبر کو پاکستانی آراضی پر آفغان حکام کے سڑک بنانے حالات کشیدہ ہوئے تھے ۔ ڈی سی واصل خٹک

پاراچنار : سرحد پر دو طرفہ فائرنگ سے ایک فوجی شہید جبکہ سات فوجیوں سمیت 9 آفراد زخمی ہوئے تھے۔  پاک آفغان حکام کے تعاون سے دو طرفہ قبائلی عمائیدین کے جرگے کامیاب ہوئے ‘  اے سی آمیر نواز

سرحد پر آراضی تنازعے کو دو طرفہ قبائلی جرگے کی تعاون سے حل کئے جائنگے  ‘ اے سی آمیر نواز

polio in bannu division kpk

بنوں ڈویژن میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 5لاکھ 66ہزار بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

مہم کے لیے 3ہزار783ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

2574موبائل،154فکسڈ،131ٹرانزٹ اور30رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔

 ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لیے 711ایریا انچاجز بھی شامل ہیں۔

والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ضرور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا

coas-bajwa-appreciates-armed-forces-for-relief-operations-in-murree-1641915822-8252

تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے فوج کو غیرسیاسی رکھنے کا فیصلہ کیا مگر ایک طبقے نے اس فیصلے کو منفی نگاہ سے دیکھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے قبل گلف نیوز کو انٹرویومیں کہاکہ ، ”یہ تاثرکہ فوج سیاست کررہی ہے اسکی سپورٹ کم کردیتا ہے،تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔“

جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ فیصلہ سازی میں آرمی کا ہمیشہ ایک اہم کردار رہا ہے لیکن ہم نے فوج کے کردار کو آئینی مینڈیٹ تک محدود کردیا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے فوج کو غیر سیاسی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ایک طبقے کی جانب سے اس فیصلے کو منفی نگاہ نظرسے دیکھا گیا اور ہمارے اس فیصلے پر اس طبقے نے تنقید کی۔ تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کو غیرسیاسی رکھنےکے فیصلے سے جمہوری کلچر مضبوط ہوگا اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ فیصلہ فوج کے وقارمیں اضافہ کرے گا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ تاثرکہ فوج سیاست کررہی ہے اس کی سپورٹ کم کردیتا ہے لیکن تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے ملٹری ڈپلومیسی تکمیلی حیثیت رکھتی ہے مستقبل میں عرب بھائیوں سے وسیع البنیاد تعلقات دیکھ رہا ہوں ہمیں چین اور مغرب کے ساتھ متوازن تعلقات رکھنے ہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ عالمی قوتوں کے اختلافات میں پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے ہمیں چین اور مغرب کے ساتھ متوازن تعلقات رکھنے ہیں اور پاکستان احسن انداز سے اس متنازع اسٹریٹیجک ماحول کا سامنا کررہا ہے۔

Karak 5-day polio campaign has started across the district

28 نومبر سے رواں برس کی تیسری ذیلی انسدادپولیو مہم کا آغاز

ملک بھر کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلوانے کا ہدف ہے, جس میں پنجاب کے نو اضلاع سندھ کے آٹھ اضلاع، بلوچستان کے چھ اضلاع اور اسلام آباد شامل ہیں ترجمان وزارت صحت

خیبر پختونخواہ کے 9 ہائی رسک  اضلاع میں مہم 5 دسمبر کو شروع ہوگی, حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ھے. پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کیے جارہے ہیں. 36 اضلاع میں 13.5 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف.  مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ “صحت محافظ”  حصہ لیں گے. جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے.  پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے.  ہم دراصل وائرس کے خاتمہ کے کافی قریب ہیں اور ہم جلد از جلد اپنی منزل کے قریب پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں، عبدالقادر

 وائرس کا پھیلاؤ ملک کے صرف ایک چھوٹے حصے میں رہ گیا ہے. تمام والدین سول سوسائٹی میڈیا  علماء کرام سے گزارش پولیو کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں. عبدالقادر