عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور براؤزنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔

اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کئے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

کوئٹہ:بلیلی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکا، 5 جانبحق

کوئٹہ:بلیلی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے میں میں پولیس اہلکارسمیت 5 افراد شہید۔ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق  خود کش حملہ آور رکشے میں تھا اور اس رکشے نے پولیس ٹرک کو ٹکر ماری۔
دھماکے کے بعد پولیس ٹرک کھائی میں گرگیا۔ اس کے علاوہ تین گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آئی ہیں۔
دھماکے میں 20پولیس اہلکار اور 4شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق  دھماکے میں 20سے25کلودھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار خاتون زخمی ہوئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں دھماکے کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔