حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں 15 دن توسیع کا بھی اعلان کیا گیا۔

22c06979-e9dd-41c6-896e-3dba47f0af55

داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی ہلاک

داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی ہلاک، داعش نے تصدیق کر دی

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے تصدیق کردی ہے کہ داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا۔

دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا گیا ہے۔

3f5ba932-41a5-4fd0-abe9-0bfd8feab986

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

چارسدہ: تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔
 فائرنگ سے پولیس اہلکار زرمست خان شہید ہو گئے۔
 مذکورہ پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ شہید پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کی نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر معمور تھا۔ 
پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شھید ہونے والا پوليس اہلکار زرمست خان کا نماز جنازہ آج شام 4:30 فیضوکی شہید مقبرہ تنگی میں  ادا کیا جائے گا۔

صوابی- پشاور-خیبر ضلع، ونٹیج کار ریلی دو دسمبر سے منعقد ہو گی

13ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی صوابی، پشاور اور خیبر ضلع میں 2 سے 4 دسمبر 2022 تک منعقد کی جائے گی

لینڈ روور، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے 13ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی صوابی، پشاور اور خیبر ڈسٹرکٹ میں 2 سے 4 دسمبر 2022 تک منعقد کی جائے گی۔

ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا 13واں ایڈیشن 2 دسمبر کو صوابی پہنچے گا۔ریلی 3 دسمبر 2022 کو فورٹ بالاحصار پشاور سے روانہ ہوگی۔ اس میں حصہ لینے والی ونٹیج اور کلاسک کاریں تاریخی خیبر پاس اور مچنی پوسٹ جائیں گی جہاں انہیں خیبر پاس اور طورخم بارڈر کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

شرکاء خیبر رائفلز آفیسرز میس میں زبردست روایتی خٹک، محسود، چترالی اور دیگر مقامی رقص کا بھی مظاہرہ دیکھیں گے۔

4 دسمبر 2022 کو پشاور سروسز کلب میں عظیم الشان کار ڈسپلے شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

ونٹیج اور کلاسک کار ریلی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جہاں ونٹیج اور کلاسک کاروں کے مالکان کو پشاور اور ضلع خیبر کی سڑکوں پر اپنی گاڑیاں چلانے کا منفرد موقع ملتا ہے۔

اعظم ورسک اے پی ایس سکول کے سامنے ایف سی گاڑی پر فائرنگ

اعظم ورسک اے پی ایس سکول کے سامنے ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی دور سے فائرنگ. 

فائرنگ کے واقعے میں ایک ایف سی اہلکار سر پر زخمی ہوا ہے۔ مزکورہ سکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مقامی ایف سی ونگ کے کمانڈر تقریب میں شرکت کے بعد جب واپس جا رہے تھے تو ایف سی کی گاڑی پر فائر ہو۔

سکول یابچوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سب بچے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں ۔ دہشتگردوں کی  فائرنگ سے ایک عام زہری مستا حان نامی شحص شہید ہو گیا ہے۔ ۔سرچ آپریشن جاری ہے۔

وانا میں وفاقی قومی محتسب ادارہ کا دفتر قائم

وانا میں وفاقی قومی محتسب ادارہ نے اپنا دفتر قائم کرلیا ۔
عملہ اگلے ہفتے وانا میں باقاعدہ کام  شروع کردے گا ۔یہ ادارہ وانا کے غریب عوام کی آواز اعلی حکام تک پہنچائے گا ۔
 کسی بھی سرکاری ادارے اہلکار کی شکایات وانہ وفاقی قومی محتسب نزد نادرا آفس کے پاس تحریری درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں پچھلے 3 ماہ کےدوران 500 سے زائد افراد ایڈز میں مبتلا

آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے. اس حوالے سے اس موزی مرض کے حوالے سے مختلف آگاہی سیمنارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ااس حوالے سے خیبر پختوخوا میں اس مرض کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں پچھلے 3 ماہ کےدوران 500 سے زائد افراد ایڈز میں مبتلا پائے گئے۔

صوبے میں ایڈز کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 700 سے زائد ہے جبکہ 4ہزار سے زائد مرد اورایک ہزار 300سے زائد خواتین ایڈز میں مبتلا ہیں۔ 

پشاور میں 3 ہزار 593 ایڈز مریضوں کا علاج جاری ہے۔ پشاور میں سب سے زیادہ 1088 مریض ایڈز کے موزی مرض میں مبتلا ہیں۔

بنوں 839 کے ساتھ دوسرے اور شمالی وزیرستان 281 مریضوں کے تیسرے نمبر پر ہے۔ ایڈز مرض میں7.6 فیصد خواجہ سرا،5.2 فیصد میل سیکس ورکرز اور 2.2 خواتین سیکس ورکر مبتلا ہیں۔ خیبر پختونخوا کی مجموعی آبادی کا عشاریہ ایک فیصد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہے۔

خیبر پختونخوا کے 6 اسپتالوں میں ایڈز علاج سینٹر قائم کیئے گئے ہیں جہاں ان مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔