W12-SpaceR1-webFs

پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں

پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں، پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن معطل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم کیا گیا ہے، گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی. حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا. گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں.

زو پشاورکا بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر فراہم کرنے کا اجرا

زو پشاور نے بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر فراہم کرنے کا اجرا کر دیا

زوپشاور کے مسافر اب اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے اور گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے بآسانی اپنے قریب ترین زو بس سٹیشن کی نشاندہی کر سکیں گے۔

زو پشاور نے اعلان کیا ہے کہ بی آر ٹی سروس گوگل میپس کے ساتھ Integration مکمل کر لی ہے جس کی بدولت مسافر بآسانی اپنے قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

دنیا بھر کے شہروں میں گوگل میپس بڑے پیمانے پر سفری ہدایات حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. دنیا میں زیادہ تر ماس ٹرانزٹ سسٹمز گوگل میپس کے ساتھ integrated ہیں جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

اس موقع پر ٹرانس پشاور کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر فیاض احمد خان نے بتایا کہ’ گوگل میپس نے زو پشاور کے ساتھ integration کا فیصلہ، زو پشاور کی بہترین اور منظم سروس کی وجہ سے کیا اور بر وقت تعاون کیلئے ٹرانس پشاور گوگل کا مشکور ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’زو پشاور شہر میں روزانہ ڈھائی لاکھ مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرتا ہے۔ مسافروں کیلئے سفر کو آسان بنانا زو پشاور کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اس integration سے مسافروں کو اپنے دفاتر، تعلیمی اداروں، خرید و فروخت کے مراکز اور دیگر جگہوں تک رسائی کیلئے اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملے گا۔‘

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ “ہمیں زو پشاور کے ساتھ اس پارٹنرشپ پر خوشی ہے۔ ہمیں علم ہے کہ بہت سے پاکستانی سفر کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اسلئے بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر دستیاب ہونا مسافروں کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ تک اپنے سفر کی با آسانی منصوبہ بندی کرنے کا ایک بہترین موقع ہے”
۔
مسافر گوگل میپس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنی منزل تک بہترین روٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس مسافروں کو قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی، وہاں تک پہنچنے کا راستہ اور درکار وقت، بسوں کے اوقات کی معلومات فراہم کرے گی.

orak

اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ میں ضلعی انتظامیہ اور اورکزئی سکاوٹس کے مابین کرکٹ میچ
اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور اورکزئی سکاوٹس کے مابین کھیلا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی قیادت ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب عدنان فرید آفریدی نے کی جبکہ مد مقابل ٹیم نے اورکزئی سکاوٹ کے کمانڈنٹ کی قیادت میں میچ میں حصہ لیا۔دونوں ٹیموں میں آفسران اور جوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیم میں ڈی پی او اورکزئی نذیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شہباز خان، اسسٹنٹ کمشنر اپر امتیاز علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اسفند یار خالد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر سید محمد ارسلان سمیت ڈی سی آفس سٹاف اور اورکزئی پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ جبکہ اورکزئی سکاوٹس کی ٹیم میں آفسران و جوانوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور حکومت و عوام کے مابین فاصلے کم کرکے قریب لانے کے سلسلے میں مختلف اضلاع کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بناکر انہیں منشیات سے دور رکھنا اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے، ہم سب نے مل کر اس معاشرے کو پُرامن اور خوشحال بنانا ہے۔
کرکٹ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی، کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس اور ڈی پی او اورکزئی نے شرکاء و تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو شیلڈ و انعامات سے نوازا۔

c5a1119d-41d6-4476-872e-6db0c09c4fc7

امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور اورٹی ٹی پی کے 4 رہنما دہشت گرد قراردے دیے

امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور اورٹی ٹی پی کے 4 رہنما دہشت گرد قراردے دیے

امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔

امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی امریکی وزارت خارجہ نے دہشتگرد قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔