مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: آرمی چیف

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایل او سی کا دورہ
اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ جنگ دشمن کی جانب واپس لیجانے کو بھی تیار ہیں۔
مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی قیادت نےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے۔

پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی مس ایڈوینچر کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا اوربھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کا حق دلوائے۔

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس وین پرفائرنگ کردی۔۔فائرنگ کے باعث تین پولیس اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے۔۔پولیس کے مطابق واقعہ اکوڑہ خٹک سریا خیل پولیس چوکی قریب پیش آیا۔

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں روٹین گشت پر ڈیوٹی نبھانے والے سوڑیاخیل چوکی وین پر نامعلوم شر پسندوں نے فائرنگ کی۔۔جس کے نتیجے میں تین اہلکار کانسٹیبل آمان اللہ،پولیس وین ڈرائیور آیاز اور پولیس چوکی محرر منظور شہید ہوگئے۔۔لاشوں کو پوسمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔۔پوسمارٹم کے بعد تینوں شہید اہلکاروں کا جنازہ پولیس لائن. نوشہرہ میں ادا کیا جائے گا۔۔تینوں اہلکاروں کا تعلق نوشہرہ کے علاقے خیشگی سے ہیں۔۔جبکہ نامعلوم شرپسند فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ۔۔دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی۔۔۔یاد رہے کہ رواں سال کے دوران ضلع نوشہرہ میں مختلف تھانہ جات کے چودہ اہلکار اب تک دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔۔