دارز

ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے سکواڈ پردھشتگردوں کی فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ سرکل کے گاوں کھوئی بھارہ گاوں میں پولیو مہم کی سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ پر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے سکواڈ ہر دھشتگردوں کا حملہ
نامعلوم۔سمت سے ڈی پی او سکواڈ پر شدید فائرنگ کی گئی ۔
حملہ کے وقت ڈی۔پی او خود گاڑی میں موجود تھے۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خود پولیس ٹیم کی قیادت کررھے ھیں پاک فوج کے آفیسران بھی ڈی پی او کے ھمراہ اپریشن میں مصروف عمل ہیں

311347223_497923802348217_2029607499276702932_n

کے پی کے عادل محمد نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے عادل محمد نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔
 قومی ٹیم میں شامل خیبر پختونخوا کے عادل محمد نے سری لنکا میں کھیلی گئی چھٹی کیڈٹ جونیئر ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔ انہوں نے مرد انفرادی کومیتے 57 کلوگرام میں یہ کامیابی حاصل کی۔ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حکام اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عادل محمد کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور 7 گولڈ، 12 سلور اور 9 برونز میڈلز جیتے اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

Untitled-1-copy-102

جنوبی وزیرستان :پولیو مہم غیر معائنہ مدت تک ملتوی

جنوبی وزیرستان : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم موخرکردیا۔

حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان :پانچ روزہ پولیو مہم پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکروں کو تھریٹس ملنے کے پاعث ملتوی کردیا گیا۔

مہم ملتوی ہونے سے پانچ سال سے کم عمر کے 1 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے سے محروم ہو جائیں گے۔

ڈی ایچ او وانا نے پولیو مہم کی ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ جنوبی خصوصی پلان کے تحت پولیو مہم کیلئے کوشش جاری ہے ۔ 

علاقے کے سیاسی اور عمائدین نے علاقے میں پولیو مہم موخر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔  انکا کہنا ہے کہ علاقے میں قیام آمن حکومت کی زمہ داری ہے پولیومہم نہ ہونے سے بچے متاثر ہوسکتے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک۔

سی ٹی ڈی پولیس،انٹیلی جنس اداروں سیکورٹی فورسز کا مقامی پولیس کے ھمراہ تھانہ درابن کی حدود میں گاوں گرہ مستان میں دھشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اپریشن۔

پولیس ذرائع کے مطابو سرکاری اداروں کے اھلکاروں پر دھشتگردوں نے فائرنگ کر دی ۔جوابی فائرنگ سے تین دھشت گرد ھلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ سے بتایا جارہا ہے۔ ہلاک ھونے والوں میں منیب،جنید اور شوکت کے نام سے شناخت ھوئی ھے۔
ھلاک ھونے والوں کے قبضے سے کلاشنکوف ،دو پستول دسٹی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔یہ افراد مختلف دھشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

4a8eeb47-6e64-49a2-b580-3a6276b198fb

ایبٹ آباد اولمپیڈ گیمز کا آغاز

ایبٹ آباد :اولمپیڈ گیمز سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ہو گئیں. باقائدہ افتتاح لیولز اکیڈیمی کے ایم ڈی وسیم احمد نے کیا جبکہ انکے ہمراہ والی بال کے خالد خان جدون بیڈمنٹن کے حمزہ خان ٹیبل ٹینس کے شاہد رفیق مغل ساجد رفیق مغل شوکت حسین اور ایونٹ میں شریک مختلف پرائیویٹ سکولوں کے بچے اور بچیاں موجود تھیں۔

رنگا رنگ تقریب سے سپورٹس میلے کا آغاز کیا گیا ابدائی روز والی بال بیڈمنٹن کے بوائز اور گرلز کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں لیولز اکیڈیمی بیکن ہاؤس برن ہال نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی جبکہ آرگنائزر سفیان خان جدون کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں دو گیمز کے مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں کامسیٹس یونیورسٹی میں کرکٹ میراتھن ریس اور باسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہونگے۔ اس موقع پر وسیم احمد کا کہنا تھا کہ ان گیمز کا مقصد بچوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا رحجان پیدا کرنا ہے کینکہ کسی بھی صحت مندانہ سرگرمی میں صحت مند دماغ اور صحت مند جسم کا ہونا انتہائی ضروری ہے اور ان سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں می اضافہ ہوتا ہے جو کہ موجودہ دور میں وقت کی اہم ضرورت ہے

کابل: افغان شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

کابل: افغان شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا-