زرعی یونیورسٹی پشاور کا 13 واں کانوکیشن

پشاور : زرعی یونیورسٹی پشاور کا 13 واں کانوکیشن منعقد ہوا۔
کانوکیشن میں کل 650 طلبا و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں۔ 40 طلبہ نے مختلف شعبوں میں گولڈ مڈل حاصل کئے۔
ڈگری لینے والوں میں 480 طلبہ نے بی ایس،84 نے ایم فل اور 48 نے پی ایچ ڈگری حاصل کی۔ ڈگری لینے والوں میں 260 خواتین اور 390 مرد شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے۔

موجودہ پولیو مہم پانچ دن تک جاری جاری رہیگی۔  جن اضلاع میں مہم جاری ہے ان میں پشاور،خیبر،نوشہرہ،مہمند،باجوڑ،سوات،ٹانک،ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

پولیو مہم میں مجموعی طور پر 13 لاکھ بچوں کو پولیو سے بجاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ 

پانچ روزہ مہم کے لئے 7ہزار681 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل گئی ہیں۔ جبکہ پولیو مہم کو یقینی بنانے کے لئے 1681 ایریا انچارج کی تعیناتی کی گئی ہے۔

مہم کی سیکورٹی کے لئے 20ہزار 152 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوبی اضلاع سے پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

چترال: فلائٹ پی کے 661کے حادثے کے میں جانبحق افراد کی برسی منائی گئی

چترال:چترال سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے طیارہ کی حویلیاں میں حادثے کے شہداء کی یاد میں شہیداسامہ پارک میں ایک خصوصی تقریب میں چترال لیویزاورچترال پولیس کی چاق وچوبنددستوں نے شہداء کوسلامی دی اوریاد گارشہداء پرپھولوں کے ہارچڑھائے گئے ۔

یاد رہے کہ 7دسمبر2016ء کوچترال سے آسلام آبادجانے والی فلائٹ پی کے 661کے حادثے کے نتیجے میں طیارہ عملہ سمیت 47افرادلقمہ اجل بن گئے تھے ۔یڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان نے کہاکہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے مگر وہ لوگ دنیا میں اپنا نام قائم رکھتے ہیں جو دوسروں کے کام آئیں اور حسن اخلاق میں بھی اچھے ہوں . جہاز کے حادثے کا شکار بننے والے ڈی سی اسامہ وڑائچ کی مثال دنیا کے سامنے ہے جس کے لئے چترال کے عوام اب بھی حادثے کے چار سال گزر نے کے بعد بھی افسردہ ہیں۔

انہوں نے دینی مبلغ جنید جمشید کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح اللہ نے ان کے نیک اعمال کی وجہ سے ان کے روز وشب ہی بدل دئیے اور وہ اللہ کے دین کی اشاعت کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے. انہوں نے تمام شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے نزدیک شہید زندہ ہوتاہے مگر انسانوں کو اس کا شعور نہیں ہوتا اور جہاز کے سانحے میں شہید ہونے والے بھی اللہ کے ہاں بلند مراتب پر فائزہوں گے.اس موقع پرڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرفیاض رومی،ایڈیشل اسسٹنٹ کمشرز،ایس ارایس پی کے انجینئرخادم اللہ ،ٹی ایم او چترال اوردوسرے موجودتھے۔