452625a1-91ae-4ba5-b872-3f16e15adb44

خیبرپختونخوا انٹر حلقہ گیمز ‘پشاور ریجن کے مقابلوں کا آغاز

خیبر پختونخوا انٹر حلقہ گیمز 2022 کے سلسلے میں پشاور ریجن کے مقابلے گزشتہ روز طہماس خان سٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب میں شروع ہوگئے جس میں پشاور زون کے 14 حلقوں کے 6 سو سے زائد کھلاڑی کرکٹ،فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں.

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس کیپٹن(ر) مشتاق احمد نے فیتہ کاٹ کر مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا .

سیکرٹری سپورٹس اور یوتھ افیئرز کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنا ہے چونکہ ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مثبت سرگرمیوں کی وجہ سے مثبت سوچ جنم لیتی ہے اور یہی مثبت سوچ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے.

انٹر حلقہ گیمز 2022 میں صوبے کو 10 زونز میں تقسیم کیا گیا جس کے دوسرے مرحلے میں تمام زونز کی ٹیمیں صوبے کی سطح پر مقابلوں میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنی سہولیات خیبر پختونخوا کی تمام اضلاع میں کھلاڑیوں کو میسر ہے دوسرے صوبوں میں نہیں ہے ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس اس ٹیلنٹ کو سٹریم لائن کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر حلقہ گیمز 2022 میں ممبرز صوبائی اسمبلی کا اہم کردار ہے اور اسی طرح خواتین ایم پی ایز کے ٹیموں کے لئے بھی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کرکٹ اور بیڈمینٹن کے مقابلے شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا انٹر حلقہ گیمز 2022 پشاور ریجن میں 14 حلقوں کے تین ہزار سے ذائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی تھی جس میں 616 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا.

9791b8a2-d5c4-47f6-9498-07741d1417d4

PM laids foundation stone of Hyderabad Sukkur Motorway

Prime Minister Shahbaz Sharif laid the foundation stone of Hyderabad Sukkur Motorway (M-6).

IBA Auditorium Sukkur M-6 Motorway Project’s foundation stone laying ceremony was  attended by the Federal Ministers and Sindh Chief Minister Murad Ali Shah along with People’s Party leaders and other important personalities.

The 6-way M-6 Motorway will be 306 km long and will cost Rs 307 billion. A total of 15 interchanges and 10 service areas will be constructed on M-6.

14e087d1-59a0-4afe-95fc-a0b7e0e41f58

 کرم: بین المذاھب ہم آہنگی پروگرام کا انعقاد

 کرم: اپر کرم میں  بین المذاھب ہم آہنگی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔


 اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز کی زیر قیادت پاڑہ چنار اپر کرم میں بین المذاھب ہم آہنگی کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کرم سے تعلق رکھنے والے ھندو اور عیسائی کمیونٹی کے مشران نے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے علاؤہ گورنر ماڈل سکول کے طلباء بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔

پروگرام کے دوران اے سی اپر کرم امیر نواز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام اور پاکستان کا آئین تمام مزاھب کو برابری کے حقوق دیتا ہے اور آزادانہ اپنے مذھب کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیتا ہے ۔
کرسچین کمیونٹی کی طرف سے پادری سہیل مسیح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک پاکستان اور ڈسٹرکٹ کرم میں اپنے مذھب کے مطابق زندگی گزارنے میں مکمل آزاد ہیں اور ہم ڈسٹرکٹ کرم میں مسلمان ھندو اور عیسائی ایک قالب کی طرح ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آپس میں بھائی چارہ قائم کرکے ایک آزاد زندگی گزار رہے ہیں ۔

ھندو مذھب کے رھنما نارائن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ کرم میں تین گردوارے ہیں جو کہ سول ایڈمنسٹریشن کی مدد سے بالکل محفوظ ہیں اور جس میں ھم اپنی مذھبی رسومات آزادانہ طور پر ادا کرتے ہیں ۔اورھم ڈسٹرکٹ کرم میں تمام مزاھب کے لوگوں کے ساتھ آزادانہ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔