پشاور:نصیراللہ بابر ہسپتال میں مختلف شعبوں کا افتتاح

پشاور :وزیرصحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا نصیراللہ بابر ہسپتال میں مختلف شعبوں کا افتتاح.  وزیر صحت نے ہسپتال میں ڈائیالیسز، ڈینٹل و نرسری یونٹوں کا افتتاح کیا. 

آس کے علاقہ  مریضوں کی صحت سہولیات سے تعلق آرا جاننے کیلئے پیشنٹ فیڈ بیک سسٹم کا بھی افتتاح کیا گیا۔ مزید سہولیات میں  میڈیسن وئیر ہاوس، سی سی یو اور نو تعمیر شدہ کانفرنس روم شامل ہیں جن کا اففتاح کیا گیا۔ 

 وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ  ہم نے ایم ایس کو معاشی اختیارات دیکر مختصر عرصے میں اعلی کام کروایا  اس کے باوجود  کہ وفاق نے ہمارے بجٹ کا 190 ارب کا بجٹ روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے اطمینان کیلئے پیشنٹ فیڈ بیک سسٹم تمام ہسپتالوں کا حصہ ہوگی۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں دو ہزار مریض آتے تھے آج چار ہزار مریض روزانہ سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

9cdaafbd-257a-45bb-9fa9-e372deac561b

ارسلان محسود کاامریکہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں بڑا اعزاز

پاکستان کے ارسلان اسد خان محسود نے امریکہ کے شہر نیو جرسی اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارسلان اسد خان محسود کا تعلق پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے ژئے لنگرخیل سے ہے۔

ارسلان اسد محسود پہلے پاکستانی تائیکوانڈو کھلاڑی ہیں جنھوں نے امریکہ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان اور وزیرستان ازمرئے تائیکوانڈو ٹیم کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر ان کے امریکہ میں کوچ احمد خان محسود نے بتایا کہ ارسلان اسد خان محسود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا

پشاور:خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا.

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال،دیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

چارسدہ،ڈی آئی خان،نوشہرہ،مردان اور صوابی میں ہلکی دھند متوقع ہے جبکہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت7اورزیادہ سے زیادہ27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیر میں درجہ حرارت منفی2ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ:مالم جبہ اور کالام میں منفی ایک اور چترال میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔