World Bank on glass building. Mirrored sky and city modern facade. Global capital, business, finance, economy, banking and money concept 3D rendering animation.

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 1 ارب 69 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

پاکستان کی مالی مدد کے لیے منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجلاس میں دی گئی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے میں عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم سندھ میں 5 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں  مزید کہا گیا ہے کہ ان 5 میں سے 3 منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں۔اعلامیے میں ورلڈ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر 2 منصوبے ماں اور بچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے

db084e18-12a3-4bec-ba99-8e9f2ae8af5e

چترال: ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کا آغاز

چترال:چترال میں ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم  کا آغاز ۔
ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال کے اسٹاف نے ٹرانسپورٹ اڈہ دروش کا وزٹ کرکے وہاں پر موجود اڈہ انتظامیہ اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور موسم سرما میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے بارے میں بتایا۔

ڈی پی او چترال لوئر محمود ںاصر کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا پیغام پہنچایا گیا۔

2fc00e8e-5a69-477b-8485-2cfeb345da9c

خیبر پختونخوا کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ڈیجیٹل پیج متعارف

پشاور: محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبر پختونخوا کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ڈیجیٹل پیج متعارف.

مشیر داخلہ خیبرپختونخواہ کے مطابق پیج پر عوام غیر قانونی ہتھیار، بارودی مواد، بھتہ خوری، منی لانڈرنگ، غیر قانونی موبائل سم، سے متعلق اطلاع درج کر سکتے ہیں ۔

عوام انٹر نٹ وغیرہ کا غیر اخلاقی وغیر قانونی استعمال،منشیات،سمگلنگ کے بارے اطلاع دے سکتے ہیں ۔

جعلی دستاویزات، اغوا برائے تاوان و انسانی سمگلنگ،جوا وغیرہ سے متعلق معلومات و شکایات بھی درج کر سکتے ہیں ۔

پیج پر درخواست کی شکل میں بھی شکایت اپلوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

 صوبہ بھر میں غیر قانونی دھندوں کو روکنے کے لئے عوام کو آسان سہولت فراہم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شکایت کندہ کا نام و تفصیل مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔