b569b686-8cab-4438-9433-b934244c7a1a

بنوں آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے

بنوں آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے

راولپنڈی – ترجمان پاک فوج کے مطابق بنوں آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نےبنوں سی ٹی ڈی کمپاونڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر باہر سے حملہ نہیں ہوا، دہشت گردوں نے فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا، 7 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 25 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ 2 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 3 افسران سمیت 10 جوان زخمی جبکہ سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار شہید ہوئے۔

میجر جنرل احمد شریف نے مزید بتایا کہ دہشتگرد افغانستان جانے کیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے ،انکے مطالبات کو رد کر دیئے گئے جس کے بعد دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

48 گھنٹوں کے تک کوشش کی گئی کہ دہشتگرد سرنڈر کردیں، دہشتگرد ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار نہیں تھے، منگل کی صبح فوج نے آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن پاک فوج کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں کسی دہشتگرد گروپ کو فعال نہیں ہونے دیں گے، شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں، مغرب کی طرف سے دہشتگردی کی ہوا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کی صورتحال کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں، جہاں دن ساڑھے 12 بجے بنوں میں ایس ایس جی کمانڈوز آپریشن کا آغاز ہوا، یہ آپریشن دن ڈھائی بجے مکمل کر لیا گیا، آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا. اس آپریشن کے دوران تقریباً 15 ایس ایس جی کمانڈوز زخمی ہوئے اور 2 شہادتیں ہوئیں۔
دہشت گردوں سے 2 روز تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سکیورٹی فورسز کو دی گئی۔

سوات کے کوہ پیماؤں نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

سوات کے مقامی کوہ پیماؤں نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

سوات کی بلند ترین چوٹی پرکوہ پیما محمد رحیم نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کا میدان سجاکر مثال قائم کردی۔

برفیلی چوٹی کو 7 گھنٹوں میں سر کرکے ریاست قطر کا ساٹ فٹ لمبا اور دس فٹ چوڑا پرچم بھی لہرایا۔  سوات کے ان نوجوانوں نے فیفا فٹ بال کپ کا عالمی میلہ اختتام پذیر ہونے پر پاکستانی قوم کی جانب سے ریاست قطر، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کھیل کر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

Paraplegic Center Peshawar signs MoU with a U.S based org

ClubFoot Home Paraplegic Center Peshawar (PCP) has signed a formal MoU with a U.S based organiation, “Miracle Feet” for the treatment and facilitation of kids with ClubFeet, from all over the Khyber Pakhtunkhwa & beyond.

Paraplegic Center Peshawar and “MiracleFeet” USA, are planning extending the program to other parts of Khyber Pakhtunkhwa within the next 3 years, to train & educate more Medical & Physical Rehab Professionals, to spread awareness regarding ClubFoot and to integrate ClubFoot treatment into the Health Care System of Khyber Pakhtunkhwa, for future sustainability.

Faisal Imtiaz the Regional Program Officer, MiracleFeet, for Middle East and North Africa (MENA), handed over the signed MoU to the CEO, PCP, Dr. Syed Muhammad Ilyas. Faisal Imtiaz expressed his utmost satisfaction over the fact that PCP, is a well reputed and most experienced organisation of it’s kind in Pakistan and he hopes that together with MiracleFeet we will leave no stone unturned, in order to treat kids with ClubFeet, in a dedicated manner.

659859-image-1389906923

لواری ٹنل آمد ورفت کے لیئے کھلی ہے

لواری ٹنل آمد ورفت کے لیئے کھلی ہے۔ موسم بلکل صاف ہے ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے ۔لوئر چترال  پلویس نے آنے والے سیاحوں سے گزارش کی  ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن نمبر 15یا 094.412959 پر کال کریں ۔