بنوں:شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں بے دردی سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل خان والی شاہ جن کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

 مسمی کو واقعہ کے پہلے روز ہی عسکریت پسندوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔

نماز جنازہ میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل کے لواحقین، پولیس آفسران، ڈی ائی جی بنوں ،اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

کمانڈوز آپریشن مکمل ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے شہید پولیس کی میت اج پانچویں روز نکال لی گئی۔ نماز جنازہ کے شہید پولیس اہلکار کی میت کو ان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا۔

پشاور: ایل آر ایچ میں بین الاقوامی معیار کے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح

پشاور: ایل آر ایچ میں بین الاقوامی معیار کے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کردیا گیا۔ 

ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح وزیراعلی محمودخان اور وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کیا۔ 

76 میلین کی لاگت سے تیار کئے گئے پانچ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ 250 میلین کی لاگت سے 25 جدید آپریشن تھیٹرز پر کام تیزی سے جاری ہے۔  ہسپتال کے ترجمان کے  مطابق جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح مفت اور معیاری علاج کی طرف اہم سنگ میل ہے۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پشاور میں متعدد منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پشاور میں متعدد منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلیٰ نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں بین اقوامی معیار کے کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔  کرکٹ گراؤنڈ تقریباً ایک ارب روپے لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

 سٹیڈیم میں بین اقوامی معیار کی سہولیات دستیاب ہونگی اور پی سی بی اور صوبائی محکمہ کھیل کے تعاون سے بین الاقوامی میچز منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پانچ ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کابھی افتتاح کیا۔ ایل آر ایچ میں مجموعی طور پر 25 آپریشن تھیٹرز پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ بینک آف خیبر کے ہیڈ کوارٹر ٹاور کا بھی افتتاح کر دیا۔  منصوبہ 1.29 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں نئے بلاک اور دیگر سہولیات کا بھی افتتاح کیا گیا۔

17d31a9a-6a3b-4bbf-ba06-1e81d4ee94cf

کوہاٹ:11کڑور سے زائد مالیت کا غیرملکی سمگلنگ سامان برآمد

کوہاٹ: کوہاٹ. انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کسٹم حکام کی بڑی کارروائی۔ کاروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ 

افغانستان سے بلوچستان کے راستے آنے والے کنٹینر سے کڑوروں روپوں کا غیر ملکی کپڑا ،غیر ملکی ٹائرز اور چائنہ سالٹ برآمد کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔ 

پکڑے جانے سامان کی مالیت تقریباً 11کڑور سے زائد بنتی ہے.

کسٹم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی.

22578495-5922-4335-9840-3400c727c361

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے ان کے بلند جذبے اور حوصلے کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔