Polio

بنوں، ڈی آئی خان  میں پولیو مہم کا آغاز

بنوں : بنوں ميں پوليو مہم کا آغاز مہم کے دوران2 لاکھ 53 ہزار بچوں کو گھر بيٹھے پوليو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر۔

ضلع لکی مروت میں 2لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے. جبکہ شمالی وزیرستان میں1لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر. مہم کے دوران 1100سے زائد ٹیمیں ڈیوٹی دیں گے۔

مہم کی سیکورٹی کےلئے 2600 پولیس اہلکاروں ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ بنوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پوليو کے قطرے پلائے جائينگے

 دوسری طرف ڈی آئی خان کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔ ضلع بھر کے 364422 بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے۔ پولیو مہم کے لئے 1810 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت کالے شیشوں والی گاڑيوں اور 5 سے زائد افراد کے مجموعہ پر پابندی ہے۔

Double

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈبل سواری پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان، آج 2جنوری 2023سے 6جنوری تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ،اسلحہ دکھانے اور پانچ افراد کے ایک ساتھ مجمع پر ڈی سی پابندی عائد کر دی ہے ۔۔
پابندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضلعی پولیس افسیر کی سفارش پر جاری کیا ھے.

انٹر

انٹر حلقہ گیمز کا فائنل راؤنڈآج سے پشاور میں شروع

پشاور: خیبر پختونخوا انٹر حلقہ گیمز کا فائنل راؤنڈآج تین جنوری سے پشاور میں شروع ۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے کیا ۔ان کے ہمراہ مختلف حلقوں کے ایم پی ایز اور وزراء بھی موجود ۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقد ہ گیمز میں میں صوبے کے تمام ریجنل کی فاتح ٹیمیں شرکت کرینگی۔فائنل راؤنڈ میں صوبہ بھر سے ایک ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال اور فٹبال میں شرکت کررہے ہیں،خواتین مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور جبکہ مردوں کے والی بال مقابلے پی ایس بی جمنازیم پشاور سپورٹس کمپلیکس ، فٹبال طہماس خان فٹبال سٹیڈیم جبکہ کرکٹ مقابلے شمع کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد ہونگے۔ مقابلے تین دن تک جاری رہینگے۔ واضح رہے کہ انٹر حلقہ گیمز میں خیبرپختونخوا کے 115 حلقوں کے 14 ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا ریجنل سطح پر 8 ہزار کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ صوبائی فائنل راؤنڈ میں ایک ہزارمرد وخواتین کھلاڑی کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال اور والی بال میں مد مقابل ہونگے۔

باچا

باچا خان یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن

چارسدہ: باچا خان يونيورسٹی کا پہلا کانووکيشن ميں گورنر خيبرپختونخوا مہمان خصوصی کانووکيشن ميں2011اے لیکر2020 تک فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کوڈگریاں دی گئيں۔ کل 525 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم۔ 62 طلباء کو گولڈ مڈلز دئیے گئے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد، رجسٹرار ڈاکٹر خالد سعید، کنٹرولر ڈاکٹر سید علی شاہ، ڈین ڈاکٹر سلیم شاہ سمیت دیگر اساتذہ اور سٹاف نے استقبال کیا۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کانووکیشن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور بیچلر تعلیم مکمل کرنے والے 531 طلبہ و طالبات نے ڈگریاں وصول کیں۔ بہترین کارکردگی پر گورنر صاحب نے 62 طلبہ کو گولڈ میڈل دیے۔ 20 جنوری 2016 کے ناخوشگوار واقعے پر شہدا اور انکے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے انچارج گورنر سکواڈ جواد خان کو آپریشن میں اعلٰی کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

گورنر صاحب نے پاچا خان یونیورسٹی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی مثالی کارکردگی اور طلبہ کو ڈگری وصول کرنے پر انکو مبارکباد پیش کی۔ گورنرخيبرپختونخواکا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اندھیروں میں جا کر روشنی پیدا کرنا آپکی ذمہ داری ہے۔ حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔ والدین پر بوجھ کم کرنے کیلئے انشاءاللہ فیسوں میں کمی کی جائیگی۔ میرا پیغام ہے کہ آپ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اپنا بہترین کردار ادا کریں تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھے

گیمز

چارسدہ :وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام‘گرلز ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آغاز

پشاور: وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گرلز کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگیا۔

پہلے ریجنز کی سطح پر ہونیوالے ٹرائلز جس میں بنوں‘پشاور ‘سوات ‘مردان‘ہزارہ اور چارسدہ شامل ہیں کی ایک سو پچیس کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ گزشتہ روز چارسدہ میں شروع ہوا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چارسدہ حمزہ ظہور نے کیا ان کے ہمراہ ڈی ایس او تحسین اللہ خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

دو روزہ ٹریننگ کیمپ میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں روزانہ چار سیشن ہوں گے کیمپ کے بعد لیگ میچوں کا آغاز ہوگا ونر اور رنراپ ٹیم میں سے بہترین پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کراچی اور لاہور سے آنیوالے سلیکٹرز کریں گے جس کے بعد کے پی کی منتخب ٹیم نیشنل ہاکی لیگ میں شرکت کرے گی جو کراچی میں منعقد ہورہی ہے اس لیگ میں ملک بھر کے مختلف زونز کی بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس کا مقصد پاکستان کی بہترین ہاکی ٹیمیں تیار کرنا ہیں جو مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کی نمائندگی کریں گی۔

CHitral

کینیڈین ایمبیسی عملے کا لواری ٹنل دورہ

چترال: کینیڈین ایمبیسی آفس کے عملے نے لواری ٹنل میں واقع پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر کا دورہ کرکے سیاحوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مہمانوں نے پولیس فسلٹیشین سنٹر میں سیاحوں کو بہترین سہولیات دینے پر لوئر چترال پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس کی جانب سے سیاحوں کو سہولیات دینا خوش آئند ہے اس سے نہ صرف علاقے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح چترال کا رخ کریں گے۔