marriage-halls

ملک بھر میں شادی ہالز رات 10،مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان۔

حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی، اس منصوبے سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ساری دنیا میں جس وقت دفاتر مارکیٹیں بند ہوتی ہیں ،پاکستان کی روٹین اس سے مختلف ہے، یہاں مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کا بھی یہی حال ہے، ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، ہماری عادات و اطور باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کے بعد بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے۔ ہم گرمیوں میں 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، 17 ہزار میگاواٹ بجلی سردیوں کی نسبت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، سردیوں میں ہم 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمی سے بچنے کے لیے ہم 18 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جس میں سے صرف پنکھے 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں کہ بجلی کا استعمال نیچے لائیں، ہم ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں کہ پنکھوں میں بجلی کا استعمال کم کیا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ یکم فروری سے فلیمنٹ والے بلب تیار نہیں ہوں گے جو بجلی زیادہ لیتے ہیں، اس سے 22 ارب روپے کی بچت ہوگی جب کہ تمام سرکاری ادارے بجلی کی بچت کےلیے ایفیشیئنٹ آلات لگائیں گے، غیر مؤثر آلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے

zalmi

پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی

پشاور: پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی ، بابر اعظم پہلی بار منفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہیں۔
پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی پلئینگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس لانچ کی گئیں ہے ۔جس کی ویڈیو میں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں ۔ دنیا کے بہترین بیٹر میں شمار ہونیوالے بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی کٹس رونمائی کو چار چاند لگادئیے۔

نوشیروان آفندی، چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کٹس کو Gym Armour اور Red Bull Records کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔
نوشیروان آفندی نے مزید بتایا کہ گانے کو ریڈ بل ریکارڈز کے اشتراک سے شامل کیا گیا ہے ،اور اس کی ویڈیو پشاور زلمی اور پاکستان کے تمام جنونی کرکٹ فینز کے جوش و خروش کی عکاس ہے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے ، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے ، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ،

پشاور زلمی فینز کی آسانی کے لیے کٹس پر اوریجنل لوگو بیچ بنایا گیا ہے تاکہ فینز اعلی معیار اور آفیشل کٹس حاصل کرسکیں۔

شوگران

بالاکوٹ: شوگران میں برفباری کے بعد ونٹر ٹورزم کا آغاز

بالاکوٹ کے پرفضا مقام شوگران میں برفباری کے بعد ونٹر ٹورزم کا آغاز ہوگیا۔ برف کی سفید چادر میں لپٹے شوگران کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کا ہجوم امڈ آیا سیاح شوگران میں سکی جیپ ایڈونچر کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کر محضوظ ہوتے دکھائی دئیے۔

اس موقع پر ہوٹل ایسوسی ایشن شوگران کے نائب صدر عبدالرشید نے بتایا کہ وہ ونٹر ٹورزم کے اغاز کے بعد سیاحوں کے لیئے پچاس فیصد پیکج دے رہے ہیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں برفباری دیکھنے کے شوقین شہری بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھا کر شوگران کی سیر کرسکیں۔

شوگران میں موجود سیاح فیملی نے بتایا کہ شوگران کو قدرت نے بے پناہ حسن سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم کراچی سے شوگران کی سیر کے لے آئے ہیں۔ شوگران میں ہر چیز بہترین ہے اگر صوبائی حکومت شوگران روڈ کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے تو اس سے شوگران کی سیاحتی انڈسٹری کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔

LRH

پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب بیٹنگ ہرٹ اپریشن 

پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا بیٹنگ ہرٹ کامیاب اپریشن کیا گیا۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق 60 سالہ خاتون نے صحت یابی کے بعد انٹرویو بھی دیا۔ حال ہی میں 120 دل کے بڑے آپریشن صحت کارڈ پر بالکل مفت کئے گئے ہیں کارڈیک سرجری یونٹ مکمل طور پر فعال۔

اس نوعیت کے دل کے آپریشن میں دل سینے سے باہر نہیں نکالا گیا بلکہ ایک آلے کے زریعے اپنی جگہ پر ہی اس کی دھڑکن کو برقرار رکھ کر بڑا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نسیم اور اسکی ٹیم نے کیا اس نوعیت کے مزید آپریشن بھی کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسر نسیم کے مطابق ایک عام بائی پاس اور ہارٹ بیٹنگ سرجری میں بڑا فرق ہے جس میں مریض کے دل کی دھڑکن کو نہیں روکا جاتا اور نا ہی ہارٹ لنگ مشین کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے مریض کی موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور جلدی ریکور بھی ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس نوعیت کے آپریشن کے دوران مریض کے دماغ اور گردوں پر بہت کم اثر پڑتا ہے جبکہ عام بائی پاس میں اسکا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر یاسر نسیم اور اس کے ٹیم نے اس نوعیت کے مزید جدید آپریشنز کے لئے مریضوں کو رجسٹرڈ کرنا شروع کردیا ہے اور بتایا ہے کہ مریض کی زندگی کو کم سے کم خطرے میں ڈال کر دل کے کامیاب آپریشن کریں گے۔