سنہو

اپر چترال پرواک میں آئس ہاکی فیسٹول کا آغاز

چترال: کینیڈین حکومت اور اے کے آر ایس پی کے تعاؤن اور انتظام کے تحت اپر چترال کے گاؤں پرواک میں آئس ہاکی فیسٹول شروع ہوگئی جس میں بونی۔پرواک اور لاسپور کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلن اپنی بیٹی کے ساتھ پرواک پہنچ گئی ہیں جنہوں نے فاکس اور سنو لیپرڈ ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ میں بال پھینک کر ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ ان کی بیٹی نے ریفری کا کردار ادا کیا۔
گاؤں کے مرکز میں کینیڈین ہائی کمیشن کے مالی تعاون سے اے کے آر ایس پی نے اس کی ایس او کے ذریعے گراؤنڈ تیار کیا ہے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیسلی سکینلون نے کہا کہ اپر چترال کا بیشتر حصہ اس گیم کے لیے نہایت موزون ہے کہ جہاں اس کے لیے مناسب مقامات موجود ہیں جبکہ اس گیم کے مستقبل کا انحصار مقامی کمیونٹیز کی دلچسپی پر ہوگا۔

انہوں نے مقامی لوگوں کے تجسس اور دلچسپی کے تناسب سے علاقے میں آئس ہاکی اور برف سے متعلق دیگر کھیلوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
بعد ازاں انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ دستکاری اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز کا دورہ کیا اور ان میں سے بہت سی اشیاء خرید کر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ وہ مقامی لوگوں میں بھی گھل مل گئیں۔
لوگوں نے نئے متعارف کرائے گئے کھیل میں اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور ان نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جنہوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران اس میں مہارت حاصل کیا تھا۔


شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بالکل نیا کھیل ہے جسے یہاں پولو کی طرح مقبول ہونے میں وقت نہیں لگے گا اور یہ سردیوں کے موسم میں بہترین تفریح ​​ہوگا۔
لیڈی کونسلر سارہ شاہ نے کہا کہ اس کھیل میں چھوٹی بچیوں کی شرکت انتہائی قابل تعریف ہے اور اس نے اس علاقے میں صنفی مساوات کے روشن مستقبل کا وعدہ کیا جہاں لڑکیاں پہلے ہی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔
اے کے آر ایس پی کے اپر چترال ایریا پروگرام منیجر فرید احمد اور ایکٹنگ آر پی ایم محمد یونس ، ایل ایس او کے نمائندے موجود تھے۔ سیکیورٹی کے انتظامات کے لئے ایس ڈی پی او مستوج محئ الدین پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے۔

p

وانا: پاک افغان بارڈر سے منسلک علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری

وانا: پاک افغان بارڈر کے ساتھ منسلک علاقہ تحصیل برمل انگورآڈہ میں انسداد پولیو مہم انتہائی سخت سکیورٹی کی نگرانی میں جاری ہے.

ڈی سی اور ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان کی ہدایت کے مطابق پولیومہم کے دوران ہر ٹیم کو 2 پولیس اہلکاراورسکاؤٹس فورس کے اہلکاروں کی سیکیورٹی فرہم کی گئی ہے۔  انھوں نے کہاکہ تحصیل برمل انگوراڈہ میں پولیو مہم سکیورٹی کی نگرانی میں پرامن ماحول میں  جاری ہے اب تک کوئی دلخراش واقع رونما نہیں ہوا ۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ساوٴتھ وزیرستان کے مطابق اس بار ضلع لوئر اور اپر وزیرستان میں تقریباً 1لاکھ 85 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاجائینگے انھوں نے کہاکہ تحصیل برمل، شکئی ، تیارزہ، تحصیل توئے خلہ ،زرملین اور شوال کے بعض علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم کو ڈیلے کردیاگیا ہے بعد میں ہرصورت دوبارہ  آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ برقرار ہیں ۔

baron

خیبرپختونخواکے میدانی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں

پشاور :خیبرپختونخواکے میدانی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کالام میں منفی 9، وادی تیرا میں درجہ حرارت منفی 7، پاڑہ چنار میں منفی 6 اور دیر میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چترال منفی 3،مالم جبہ ،سوات ،کاکول منفی 2،ریکارڈ جبکہ پشاور،بنوں اور تخت بھائی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا ۔

شدیدسردی کے باعث صوبہ میں بھر میں معاملات زندگی متاثر، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔آئندہ چند روز تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار،آبر آلود اور سرد رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

stat

دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خبردارکیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا

Coid

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک سال بعد پہلا مریض جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک سال بعد پہلا مریض جاں بحق
دنیا بھر میں کورونا کے 2نئے ویرائنٹ سامنے آئے ہیں جو خطرناک قرار دئیے جارہے ہیں
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں تاحال کوروناکے نئے ویرائنٹ کی تشیخص نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز صوبے میں کوروناکے 651ٹیسٹ کئے گئے، 6 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں اس وقت کورونا کے 258 فعال کیسز موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونےوالے افراد کی تعداد 6ہزار 375 ہوگئی۔

shumali

شمالی وزیرستان : آل وزیرستان فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر


شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی گاؤں خوشحالی منیر گراؤنڈ پر ال وزیرستان فٹبال ٹورنامنٹ احتتام پذیر ہوا گیا ۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چائنہ فٹبال کلب اکیڈمی حسوخیل اور شاہی فٹبال کلب اکیڈمی موسکی کے درمیان کھیلا گیا ۔
شاہی فٹبال کلب اکیڈمی موسکی نے فائنل میچ میں چائنہ فٹبال کلب اکیڈمی حسوخیل کو شکست دے کر ٹرافی اپنا نام کیا ۔