کرکٹ

نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے دوران پریس کانفرنس اسکواڈ کااعلان کیا۔

شاہد آفریدی کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

FYHtZHgXgAEI5GR

بی آر ٹی پشاور نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز

بی آر ٹی پشاور پر شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز کردیا گیا ۔

ترجمان، ٹرانس پشاور کے مطابق نیاایکسپریس (روٹ ER 12) مورخہ 10جنوری سے فعال ہو جائے گا۔ 

62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ جن میں سے 12بسیں 10 جنوری کو ER-12 پر فعال کر دی جائیںگی ۔ ترجمان کے مطابق موسم سرما میں تعلیمی اداروں اور دفاتر کی اوقات کار ایک ہونے کی باعث صبح کے وقت سسٹم پر انتہائی رش دیکھا گیا ہے۔ 

رش کو مد نظر رکھتے ہوئے، اور مسافروں کی سہولت کیلئے 10 جنوری سے موجودہ روٹس پر بھی بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ایکسپریس روٹ 12 ان 5 روٹس میں سے پہلا روٹ ہے جن کا اعلان 2022 کے اواخر میں کیا گیا تھا۔اس روٹ کے آغاز سے یونیورسٹی آف پشاور کے طلبہ و طالبات کو وقت کی بچت کے باعث خصوصی فائدہ ہوگا۔ 

نئے روٹس کا اجرا اور بسوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کی تعداد کے تناسب میں بہتری لا کے رش میں کمی کا باعث بنے گا ۔

polio

بنوں: مؤثر سیکیورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کا آغاز

 بنوں: ضلع بنوں میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کا آغاز کردیا گیاہے۔ ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 2600 سے زائد پولیس اہلکاران انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے تمام بی ایچ یوز کے دورے کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے مؤثر چیکنگ  یقینی بنائی۔ڈی پی او بنوں نے خود سیکیورٹی انتظامات چیک کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مناسب ہدایات جاری کیے۔ انہیں تاکید کی کہ دوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں۔ ٹیموں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔

bord

پشاورتعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2023کاداخلہ شیڈول جاری

پشاورتعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان2023کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا

میٹرک امتحان جمعہ 28اپریل 2023سے شروع ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15فروری مقرر۔
27فروری تک لیٹ فیس اور 24مارچ تک ٹرپل۔فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کئے جاسکیں گے  جبکہ پشاور: جماعت نہم کیلئے 1400اور دہم کیلئے 1800روپے نارمل فیس مقرر

KSA

آرمی چیف کا سعودی عرب اور امارات کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔

آرمی چیف 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کےدورے پر ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف ایچ ای جنرل عاصم منیر سے مل کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔