Polio

خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

پشاور:خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم

 پانچ روزہ پولیو مہم آج سے 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ ضلع خیبر میں دو روز اضافی 22 جنوری تک مہم جاری رہے گی۔

پولیو مہم کے دوران 62 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس مقصد کے لیئے21 ہزار سے زائد پولیو ٹیم تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 42 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ ادھر صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

 سات روزہ انسداد پولیو مہم کےدوران 9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سکیورٹی کے لیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں

پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو ورکرز کی حفاظت پولیس جوانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.
ہلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں. اور ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

 ادھر اورکزئی میں بھی انسداد پولیو مہم اج سے شروع  ہو گئی ہے اور پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے 340 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔

اورکزئی ۔ سیکورٹی کیلئے 340 پولیو ٹیموں کساتھ 750 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ 

پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوگئے تھے

لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ بار میں قتل ہونے والے سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبداللطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ لطیف آفریدی پر فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، لطیف آفریدی ایڈووکیٹ پر سیشن جج آفتاب اقبال اور ان کے خاندان کے 3 افراد کے قتل کا الزام تھا۔

لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والا ملزم کو گرفتار کار لیا گیا ہے اور وہ انسداد دہشت گردی کے مقتول جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ بار میں عدنان نامی ملزم نے لطیف آفریدی پر 6 گولیاں چلائیں، انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

4838abd8-ca84-4e09-949e-62e5a43e58c8

North Waziristan: School Declamation competition held

Tehsil Level Declamation competition was held for students of different schools in Mir Ali, North Waziristan.  

Students and teachers from all over Mir Ali, Shewa and Spinwam Govt. Schools participated in the Declamation competition with Senior and Junior categories in Urdu & English Speech competition over variety of topics (My aim in life, patriotic themes, education, Pen is mightier than the sword and other topics).

The participants were awarded with appreciation certificates and gifts. Teachers & the position holders were awarded with prizes, trophies, certificates and gifts.

The event was Organized by ADEOs Mir Ali in coordination with AC Mir Ali & CO 242 wing.
At the end, chief guests spoke about the enthusiasm and competitiveness of the Govt school and highlighted the importance of education in nation building and prosperity.

A detailed meeting will be called by AC Mir Ali Subdivision Dr. Sadiq Ali in coordination with 30 II Bde with officials from education deptt. to chalk out upcoming plans of educational uplift of Mir Ali Subdivision, with the active inclusion of students of Govt. Schools, private schools and teachers skill enhancement.

chit

چترال میں پولیو کمپین 2023 کا آغاز

چترال: صوبہ بھر کی طرح ضلع اپر چترال میں بھی آج پولیو کمپین 2023 کا آغاز ہوا۔

ڈی پی او اپر چترال ارباب شفیع اللہ کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اپر چترال کو سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا۔

ضلع اپر چترال میں آج پولیو کمپین 2023 کا آغاز ہوا۔ اس کمپین کو پر امن طریقے سے انجام دینے کی خاطر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ جوانوں کو ڈیوٹی پر روانہ کرنے سے پیشتر، ضلع ہذا کے مختلف تھانہ جات میں تفویض شدہ جوانوں کو ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی SOPs کے حوالے سے بریفنگ دئے۔ کمپین آج 08:00 بجے شروع ہوا۔
اپر چترال پولیس ہر موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔