c8070802-0870-480d-99bc-b36304f4e828

اورکزئی: انسداد پولیو مہم تیسرے دن سخت سیکیورٹی میں جاری

اورکزئی: انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔
ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کر دی گئی ہے.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں سرکل ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے علاقہ اختیار میں پولیو مہم کے دوران ناکہ بندیاں جاری رکھیں اور پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور کہا کہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی حفاظت کو فل پروف بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔ عوام الناس دوران چیکنگ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون جاری رکھیں۔

298828943_396179859287113_8553780768882546859_n

ہری پور:رشوت لینے ،عوامی خدمات بروقت فراہم نہ کرنے پر حلقہ پٹواری معطل

ہری پور: رشوت لینے اور عوامی خدمات بروقت فراہم نہ کرنے پر حلقہ پٹواری معطل کردیا گیا۔

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کو ہری پور سے ایک شہری عابد خان نے درخواست دی تھی کہ حلقہ پٹواری وراثتی انتقالات کے فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے. سائل نے کمیشن کو بتایا تھا کہ پٹواری ایک لاکھ بیس ہزار روپے رشوت بھی لے چکا ہے. کمیشن نے متعلقہ افسران کو سمن جاری کئے تھے. حلقہ تحصیلدار, نائب تحصیلدار اور پٹواری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے. سنوائی کے دوران ثابت ہوا کہ امجد شہزاد پٹواری نے رشوت لی ہے اور حکومت کے مقررہ کردہ وقت میں عوامی خدمات فراہم نہیں کئے ہیں. کمیشن نے پوری چھان بین کے بعد اپنا فیصلہ صادر کیا جسکے رو سے نہ صرف انتقالات درج ہوئے بلکہ شکایت کنندگان کو فوراً نقولات بھی فراہم کئے گئے.

کمیشن نے اپنا فیصلہ ڈی سی ہری پور کو بھی ارسال کر دیا تھا. ڈپٹی کمشنر ہری پور نے فیصلے پر نوٹس لیتے ہوئے پٹواری کو معطل کر کے اسسٹنٹ کمشنر غازی کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی. کمیٹی سات دن کے اندر ڈی سی ہری پور کو اپنی انکوائری رپورٹ جمع کروائی گی. چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان نے کہا کہ ڈی سی ہری پور نے احسن اقدام اٹھایا ہے. باقی ضلعی افسران بھی اسکی تقلید کرے. انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی سرکاری اہلکار کوتاہی کا مظاہرہ کریں گا, کمیشن انکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی قانونی اختیار استعمال کریگی. عوام کو جہاں پر بھی خدمات تک بروقت رسائی میں مشکلات کا سامنا ہو وہ کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔

17e7cfda-099e-42e3-b533-e5e3e25a062d

خیبرپختونخوا اسمبلی باقاعدہ طور پر تحلیل ہوگئی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اسمبلی کے تحلیل سے متعلق سمری پر دستخط کردئیے جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی باقاعدہ طور پر تحلیل ہوگئی۔

ارٹیکل 224کی شق(.4)کے تحت موجودہ وزایرعلی نگران وزیراعلی کی تقرری تک  اپنے فرائض انجام دیں گے۔

وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے نام تین دن کے اندر نگران وزراعلی کی مشاروت سے گورنر دیں گے۔اگر اتفاق پیدا نہ ہوا توسپیکر اپوزیشن اور حکمران کے مشاورت سے چھ نام دینگے۔ اور اس پر اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو الیکشن کمیشن پر فیصلہ کرینگے