earthquake-1000x600

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے سہ پہر 4 بجکر32 منٹ پر محسوس کیے گئے، انتہائی سرد موسم میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

8a1bef2b-18cc-4a95-8a27-b9840be00f23

باجوڑ سپورٹس اینڈ کلچر کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس اینڈ کلچر کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں رائزنگ سٹار کرکٹ کلب نے باجوڑ گرین کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

باجوڑ گرین کے کپتان عبداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا باجوڑ گرین نے مقررہ 20 اوورز میں 122رنز بنائے جس میں وحید نے 36 جبکہ عالمگیر نے 25 رنز بنائے۔ رائزنگ سٹارز کی طرف سے جواد اور سلیم نے بالترتیب 2,2وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائزنگ سٹارزنے یک طرفہ اور تاریخی میچ میں 9 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی۔جس میں ساجد نے شاندار 60 جبکہ حیات زادہ عرف خٹک نے ناٹ آؤٹ 36رنز بنائے ساجد کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انشاءاللہ فائنل میچ جمعہ کے دن 11بجے چینہ گئی ٹائیگرز اور رائزنگ سٹار کے درمیان کھیلا کھیلا جائے گا ۔

ضم اضلاع کے لئے وفاقی سٹیرنگ کیمٹی کی تشکیل کورٹ میں چیلنج

پشاور ہائیکورٹ میں وفاق کی جانب سے قائم کی گئی سٹیرنگ کیمٹی کی تشکیل چیلنج کردی گئی۔

ضم اضلاع کے لئے قائم کی گئی سٹیرنگ کیمٹی کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وفاقی کابینہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں کیلئے سٹیرنگ کیمٹی کی تشکیل، سٹیرنگ کیمٹی کے ذریعے فنڈ کی تقسیم اور استعمال غیر قانونی ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سٹیرنگ کیمٹی کی تشکیل آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

رٹ پٹیشن تحلیل شدہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کے حکومتی ارکان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پشاور ہائیکورٹ سے تشکیل کردہ سٹیرنگ کیمٹی کو تحلیل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

رٹ پٹیشن میں سٹیرنگ کیمٹی کو خلاف آئین قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو بائی پاس کرکے فنڈ سٹیرنگ کیمٹی کے ذریعے استعمال کرنا غیر آئینی ہے۔
سٹیرنگ کیمٹی کی چیرمین شپ ڈپٹی چیرمین پلاننگ ڈویژن کے سپرد ہے۔ کیمٹی کے ارکان میں گورنر خیبرپختونخواہ اور دو ایم این ایز ضم اضلاع سے شامل ہیں۔ دو ارکان صوبائی اسمبلی ضم اضلاع سے سٹیرنگ کیمٹی کے ممبران ہونگے۔