Taqi

مفتی اعظم پاکستان کا دوٹوک موقف اور ٹی ٹی پی

مفتی اعظم پاکستان کا دوٹوک موقف اور ٹی ٹی پی

عقیل یوسفزئی

مفتی اعظم پاکستان محمد تقی عثمانی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں دوٹوک انداز میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حملوں کو غیر اسلامی، ناجائز اور حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس کے دستور کے مطابق ایک اسلامی ریاست ہے اور اس جیسا اسلامی دستور اور کسی بھی ملک میں نہیں ہے اس لیے اس پر ہونے والے حملے قطعی طور پر حرام ہیں.
وہ تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود کے اس مطالبے یا بیان پر متعدد دوسرے علماء کے ہمراہ اپنا موقف دے رہے تھے جس میں علماء سے پوچھا گیا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی کی کارروائیوں اور بیانیہ پر ان کی رہنمائی کریں.
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مفتی نور ولی محسود کو ہم بعض افغان قائدین کی موجودگی میں دلائل کی بنیاد پر آمنے سامنے بیٹھ کر بتا چکے ہیں کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں وہ خلاف اسلام ہیں اور یہ پاکستان کے علماء کا متفقہ موقف ہے جس کا ہم وقتاً فوقتاً اظہار کرتے آ رہے ہیں. ان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان ظلم کی مرتکب ہورہی ہے اور اس کی کارروائیوں سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے.
مفتی اعظم کا واضح موقف جاری صورتحال میں بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جاری لہر کے دوران تحریک طالبان پاکستان بالخصوص اس کے امیر مفتی نور ولی محسود علماء اور عوام کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے خلاف ان کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ بلاواسطہ طور پر ان کو اپنی حمایت پر مجبور کرنے کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہیں.
مفتی اعظم تقی عثمانی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ پاکستان سے متعلق بیانیہ پر نورولی محسود کو قائل بھی کرچکے تھے. غالباً ان کا اشارہ اس ملاقات کی جانب تھا جو کہ مذاکراتی عمل کے دوران پاکستانی علماء اور تحریک طالبان پاکستان کے قایدین کے درمیان افغانستان میں میں ہوئی تھی اور اس ملاقات میں بعض اہم افغان عہدیدار بھی موجود تھے.
پاکستان میں جہاں ٹی ٹی پی کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور کاونٹر ٹیررازم کے اقدامات بھی زور پکڑ چکے ہیں وہاں عوام کا اینٹی طالبان کمپین بھی عروج پر ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ملک خصوصاً صوبہ پختون خوا میں عوام اجتماعات اور مظاہروں کے دوران اپنی آواز پہنچاتے دکھائی دے رہے ہیں. شاید اسی دباؤ کا نتیجہ ہے کہ ٹی ٹی پی ابلاغیات اور پروپیگنڈہ کا سہارا لیکر ایک نئی حکمت عملی پر پیرا ہے.
فوج پر حملے چونکہ ٹی ٹی پی کے لیے ممکن نہیں رہے اس لیے وہ سافٹ ٹارگٹ کے طور پر پولیس فورس کو نشانہ بنارہی ہے. اور ساتھ میں سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کو بھی زیرِ استعمال لارہی ہے.
اس صورتحال میں ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ یکسو اور سنجیدہ ہوکر نہ صرف علماء اور امن پسند حلقوں کو تحفظ فراہم کرے بلکہ ٹی ٹی پی کے بیانیہ اور پروپیگنڈہ کو کاونٹر کرنے کی ایک مربوط حکمت عملی پر بھی توجہ دیں کیونکہ جہاد اور قتال سے متعلق دو سے زیادہ آراء موجود ہیں اور عوام اب بھی کنفیوژن کا شکار ہیں.

642407_55023639

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

ترجمان اوگراملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کوپورا کرنے کیلئے پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں. 

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں اور مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپورکردار ادا کر رہی ہیں۔

mardaan

مردان میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا گیا

مردان: بعض مقامات پر بجلی کی ایک بار پھر بندش کے باعث پٹرول پمپوں کی جانب سے پٹرول کی مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کا نوٹس، ایڈمنسٹریشن افسران کو فوری طور پر پمپوں کا معائنہ کرنے کی ہدایات ۔

اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر افتاب عالم اور براق اعوان کا مختلف پپمپوں کا دورہ پٹرول کا ریٹ اور سٹوریج ٹینکوں کی چیکینگ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے سٹوریج ٹینکوں کا معائنہ کیا تاہم زیادہ تر پٹرول پمپوں میں پٹرول نہیں پایا گیا جبکہ ریٹ سرکار کے مطابق پائی گئی۔

مذید ایڈمنسٹریشن افسران نے کہا کہ پٹرول کے ٹینکرز پمپوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاہم جلد شہریوں کو ترسیل شروع کر دہ جائیگی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے پمپ مالکان اورمنیجرز کو مصنوعی قلت پیدا کرنے اور منافع خوری سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ مذید پمپوں کا معائنہ جاری ہے۔

Electricity-635x380

خیبر پختونخوا میں بجلی بریک ڈاون ختم: پیسکو حکام

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 112 گرڈ سٹیشنوں میں بجلئ بحال کر دئی گئی ہے اور سی ای او پیسکو عارف محمود بجلئ کی ترسیل کا ازخود جائزہ لے رہے ہیں۔

 کچھ فیڈرز میں بجلی کے مرمتی کام کی وجہ سے بجلئ عارضی طور پر منقطع ہے۔بجلی کا مرمتی کام مکمل ہوتے ہی دیگر علاقہ جات میں بھی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ 

دوسری طرف وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کے تمام 1112 گرڈ اسٹیشنز بحال ہو چکے ہیں۔ تقریبا 6600 MW کوئلے اور 3500 MW کے نیوکلیئر پاور پلانٹس کو ایمرجنسی شٹ ڈاؤن کے بعد ترسیلی نظام سے دوبارہ لنک ہونے کیلئے 48 سے 72 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
لہٰذا تب تک 2 سے 4 گھنٹے لوڈمینیجمنٹ کرنی پڑ سکتی ہے۔

4761431c-4dd5-44ed-a8c5-bc72915ece2b

پاکستان ریلوے راولپنڈی تا کراچی گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا دوبارہ اجراء

مسافروں کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے 27 جنوری سے راولپنڈی تا کراچی جدید سہولت سے آراستہ نئی کوچوں کیساتھ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا دوبارہ اجرا کرنے جارہا ہے۔

پشاور کے ریزرویشن آفس سے باقاعدہ بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گرین لائن ٹرین کو سپیریئر سروس کے طور پر چلایا جا رہا ہے
گرین لائن ٹرین میں ٹاپ آف دی لائن سہولیات دی جائیں گی۔
سہولیات میں اعلیٰ معیار کا ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہوں گی

گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور دوسری ٹرینز سے تقابلی مطابقت رکھتا ہے۔

952f0d1f-feeb-4936-8539-08971ea5562e

چترال: لواری ٹنل اور اس کے مضافات میں برفباری کا سلسلہ جاری

چترال: لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید برفباری کی پیشینگوئی ہے تاہم ٹریفک ٹنل رسائی سڑک کے مجوزہ قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے چھوٹی گاڑیاں سنو چین استعمال کرتے ہوئے رواں دواں ہیں۔ ٹنل رسائی سڑک پر ذیادہ برف ہونے کی بناء پر خطرناک حد تک پھسلن ہے اور بڑی گاڑیوں کا آنا بند کیا گیا ہے ۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی اور چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گئی ہے کہ غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں.

ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔ برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں۔

گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں.سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔

موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں