90cfe5f4-afbf-4427-bb57-91a50d36eff5

چترال میں رواں سال کے پہلے مارخور کا شکار

پشاور:کینیڈین شہری نےرواں سال کےپہلےکشمیری مارخورکاشکارکرلیا.

کینیڈین ٹرافی ہنٹر مسٹر تھامس ریناٹو مارٹینی نے توشی- شاشا کنزرونسی میں کمیونٹی کے زیر انتظام کشمیر مارخور کا شکار کیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مارخور کے بائیں سینگ کا سائز 43 انچ تھا جبکہ دائیں سینگ کا سائز 43-1/2 انچ تھا۔ ٹپ ٹو ٹپ کا فاصلہ 26 انچ تھا اور بائیں اور دائیں سینگوں کے بیس قطر 12 انچ تھا جبکہ دو سینگوں کے درمیان بنیادی فاصلہ 1-1/2 انچ تھا۔ مارخور کی عمر تقریباً 11 سال تھی۔

کینیڈین شہری نےمارخورکےشکارکےلئے2کروڑ 50لاکھ سےزائدروپےمیں پرمٹ لیا.

rain-image-1

خیبر پختونخوا :جمعرات سے بارشوں،برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

محکمہ موسمیات  مطابق خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔

 بارشوں/برفباری کےپیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سےرابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیداہوسکتی ہے۔۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ 

بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان۔ ۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

b5ac853e-af84-49b3-b480-2f5cc07399b8

لکی مروت: آرمی-پولیس آپریشن میں 12دہشت گرد ہلاک

پشاور: آرمی اور پولیس کا لکی مروت میں کامیاب آپریشن۔

آپریشن میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق اظہر الدین گروپ سے ہے۔
ملزمان لکی مروت سے ٹانک کی طرف دہشت گردی کی کاروائ کے لئیے جا رہے تھے۔

آرمی اور لکی پولیس کی مشترکہ پارٹی نے بلاک لگا کر روکا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کی لیکن سیکورٹی فورسز محفوظ رہیں۔

پولیس نے راکٹ لانچر سے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اظہر الدین گروپ لکی مروت میں پولیس کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ دسمبر 2022 میں چھ پولیس جوانوں کو شہید کیا تھا۔