Inter_Services_Public_Relations_Pakistan_Logo

آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 10فروری تک دورہ برطانیہ پر ہیں۔آرمی چیف5ویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف 5ویں پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کےلیے تقریب ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔

صدر مملکت کی پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔

جسٹس کامران حیات میاں خیل ، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی کی بطور ایڈیشنل ججز مستقلی کی منظوری دی گئی

صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔