5f2c3f3e-a6c8-496a-9936-1fb49072924b

پشاور: قیوم اسٹیڈیم میں انڈر 13 کرکٹ ٹرائل جاری

پشاور: قیوم اسٹیڈیم میں فی الوقت انڈر 13 کرکٹ کا ٹرائل جاری ہے. 

ٹرائل پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لیا جارہا ہے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا. ٹرائل کوچ کے مطابق کھلاڑیوں کو میرٹ پر سلیکٹ کیا جائے گا۔ انڈر 13 ٹرائل کے بعد انڈر 16 ٹرائل لیا جائے گا۔

اس وقت قیوم اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑی ٹرائل دینے کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

D0J_NXmX4AA0vHz

خیبر پختونخوا :سیاحتی مقامات پر برف باری کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے ایڈوائزری جاری کردی۔

چترال میں سڑک صرف 4/4 گاڑیوں کیلئے قابل استعمال ہے جبکہ شندور پاس مکمل بند ہے۔

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ  سوات مالم جبہ میں 4/4 گاڑیوں کیلئے قابل استعمال جبکہ ،کالام،بحرین اور گبین جبہ کی سڑکیں بند ہیں۔

دیر میں تمام سڑکیں کھلے ہیں،گاڑیوں والے ٹائرڈ چینز کا استعمال کریں دوسری طرف گلیات کی تمام سڑکیں کھلیں ہیں لیکن ڈرائیورز کو چینز کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ناران /کاغان میں شاران،سری پائے اور بابو سر پاس کی سڑکیں بند ہیں اس لئیے سیاح دوران سفر احتیاطیں تبدابیر اختیار کریں۔

The Election Commission has given the date of elections on February 11

پشاور: ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانےکا سلسلہ جاری ہے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانیکی کل بروز منگل 14 فروری 2023 آخری تاریخ ہے۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر ضمنی انتخابات 19مارچ کو ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18فروری تک مکمل کی جائیگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں 22فروری تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹرائیبونلز ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے۔
28 فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ امیدوار اپنے کا غذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے۔
امیدواران کی حتمی فہرست 2مارچ کو جاری کی جائیگی۔ اور اسی دن انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

p

ضلع ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کااغاز

ہنگو: ضلع ہنگوکی آٹھ یونین کونسلز میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کااغاز کردیا گیا۔

انسداد پولیومہم کےدوران ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اورپولیوورکرزکےتحفظ کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیےگئے ہیں جس کےتحت ہنگو پولیس کے328سیکیورٹی اہلکار45پولیوٹیموں کےہمراہ سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دے رہےہیں۔

اسلحہ کی نمائش کالےشیشے اورڈبل سواری پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ ضلع بھرمیں مختلف شاہراوں اورحساس مقامات پراضافی ناکہ بندیوں سمت پٹرولنگ موبائلزبھی سیکیورٹی انتظامات کاحصہ ہے۔تینوں سرکلزڈی ایس پیز، ایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران ان تمام عوامل کی نگرانی کیلئےفیلڈمیں موجود ہیں۔ڈی پی اوہنگوآصف بہادر کےمطابق پولیومہم ایک قومی فریضہ ہےاورہنگوضلعی پولیس اس فریضے کوخوش اسلوبی سےسرانجام دینےمیں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی تمام والدین اپنے پانچ سال سےکم عمرکے بچوں کوپولیو جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئےپولیوکےدوقطرے ضرورپلائیں۔

لک

لکی مروت :پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا

لکی مروت : چوکی بخمل پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا.

دہشتگردوں نے لکی مروت میں بخمل چوکی پر حملہ کیا جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ جو کافی دیر تک چلتی رہی، کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔

پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی بخمل احمدزئی قوم کے افراد بھی اس موقع پر پولیس کی مدد کو پہنچے۔  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس پر نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ ہے
ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی، سرچ آپریشن شروع،ڈی۔ہی او نے بوقت جوابی کارروائی سے   دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی اور غیور بخمل احمدزئی قوم کا پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی مل کر ان امن دشمنوں کا مقابلہ کرینگے ۔