Gomal-University

ڈی آئی خان:گومل یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے اکھٹےگھومنے پر پابندی

ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پرپابندی لگادی گئی۔

یہ فیصلہ متعدد شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔ مل نہ کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی نوٹیفیکیشن جاری
یونیورسٹی انتظامیہ کاکہنا ہے  کہ نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہےکہ فیصلے سے طالبات کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مل سکےگا۔

56f85be19b35c

نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز

پشاور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے7 ویں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ (میز/ ویمنز) ایلائیٹ اور جونیئر مقابلے 17 فروری سے پشاور میں شروع ہورہے ہیں صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز‘کامرس‘ٹیکنیکل ایجوکشن اور ریونیو عدنان جلیل ناردرن بائی پاس پر ریس کا افتتاح کریں گے۔

 قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ کے مقابلے بیس فروری تک پشاور میں جاری رہیں گزے یہ ریس ناردرن بائی پاس روڈ (موٹروے) پشاور پر ہوگی جس کے لئے تمام تیاریاں و انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.

ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں بائیکستان‘ گلگت بلتستان‘ اسلام آباد‘آرمی‘واپڈا سمیت دیگر الحاق شدہ یونٹس کی ٹیمیں شامل ہیں یہ سرکٹ ریس ہے جو ایشین اور یو سی آئی قوانین کے تحت کھیلی جارہی ہے 13.5 کلومیٹر کا ایک لوپ ہوگا‘ہر کیٹیگری کا اپنا چیمپئن بنے گا اور اسے ٹرافی اور میڈل سے نوازا جائے گا‘اختتامی تقریب بیس فروری کو سہ پہر منعقد کی جائے گی‘ جون میں تھائی لینڈ میں ہونیوالی انٹرنیشنل روڈ سائیکل ریس کے لئے بھی یہ ریس انتہائی اہمیت کی حامل ہے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو یہاں جج کیا جائے گا اور بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تیار کی جائے گی جو تھائی لینڈ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔

08deaea3-9271-47d0-8f97-80330d936a2d

چارسدہ انٹر ہائیرسیکنڈری سکول سپورٹس گالا کا انعقاد

پشاور: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوبک چارسدہ میں جاری سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں بوبک ٹائیگرز نے وزیر آباد سکول کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکو ل بوبک چارسدہ شفیع گل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوبک چارسدہ کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ رسہ کشی مقابلوں میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں بوبک ٹائیگرز نے چارسدہ زلمے کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وزیر آباد سکول نے ریڈ لائنز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں بوبک ٹائیگرز نے وزیر آباد سکول کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس سمیت مختلف گیمز شامل ہیں۔ فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہیگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ
وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے

The Election Commission has compiled a list of polling staff

پشاور:8 قومی حلقوں پر ضمنی انتخابات،74 کاغذات نامزدگی منظور

پشاور: خیبرپختونخوا کے8 قومی حلقوں پر ضمنی انتخابات،74 کاغذات نامزدگی منظور کرلیئے گئے۔
دو امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات پر مسترد دئیے گئے۔ این اے 17 ہری پور سے شوکت بلال کے کاغذات نامزدگی مسترد۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شوکت بلال نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔
این اے 43 خیبر سے عبدالرشید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد۔عبدالرشید کو سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے دوسال مکمل نہیں ہوئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی پر 16 فروری تک درخواستیں ٹربیونل کوجمع کرائی جاسکیں گی۔اپیلوں پر سماعت 20 فروری ہوگی،فہرست23 فروری کو جاری کی جائےگی جبکہ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔
23 فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کئے جائینگے اور16 مارچ کو 8 قومی حلقوں کے لئے پولنگ ہوگی ۔
ضمنی انتخابات میں این اے 4 سوات سے وزیر مراد سعید پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے
۔این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور سمیت10امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 17ہری پورسے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب سمیت 7امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔
صوابی این اے 18سے سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت 11امیدوار سامنے آگئے۔کوہاٹ این اے 32سے شہریار آفریدی اور عباس آفریدی سمیت 7امیدوار میدان میں ہیں۔
این اے 25نوشہرہ میں پرویز خٹک اور ن لیگ کے اختیار ولی سمیت 9امیدوار سامنے آگئے
خیبر این اے 43سے سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری اور شاہ جی گل آفریدی سمیت 9امیدوار میدان میں ہیں۔ نوشہرہ ٹو این اے 26سے عمران خٹک سمیت 12امیدواروں نے کاغذات جمع کروا لئے