29e2247e-28bb-4624-a199-556f973c0ef9

پشاور:ایل آر ایچ میں پانچ مزید جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح

پشاور:ایل آر ایچ  میں پانچ مزید جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح ۔

 ہسپتال میں 15 مزید جدید آپریشن تھیٹرز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق جدید آپریشن تھیٹرز کو مریضوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس میں دل کے آپریشنز ہو رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ماڈیولر آپریشن تھیٹرز بین الاقوامی معیار کے ہیں جو بائیو کلیڈ ہیں اور Hepa filter بھی ہیں جس میں انفیکشن کا خطرہ تقریباً ختم ہوجاتا ہے۔

محمد عاصم کے مطابق ایل آر ایچ انتظامیہ 15 مزید جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا پراجیکٹ بھی عنقریب پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

5c281301-c2b9-42bb-b8fa-73412b3b2f0a

ضلع خیبر: پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2023ء کا افتتاح

ضلع خیبر: تحصیل باڑہ کے برقمبر سپورٹس گراؤنڈ پر پاکستان فیسٹیول 2023ء کا رنگا رنگ افتتاحی پروگرام منعقد ہوا ۔اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خٹک ڈانس اور جمناسٹک کے بہترین کرتبوں نے مہمانوں اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔

تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمانڈنٹ باڑہ رائفل کرنل ذبیح اللہ نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس فیسٹیول آج سے شروع ہوکر 23 مارچ تک جاری رہے گا جس میں علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر ھوں گے۔کھیل امن کی علامت ہے ۔باڑہ میں فٹ بال ،کرکٹ اور والی بال زیادہ کھیلے جانے والے کھیل ہیں ۔جو زندہ دلی اور امن سے محبت کی نشانی ہے ۔کماندنٹ باڑہ رائفل کرنل ذبیح اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باڑہ میں مثالی امن قائم ہے۔اور سیکیورٹی فورسز تب ہی امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں ،جب ان کو آپ جیسے امن پسند لوگوں کا تعاون حاصل ھو۔اس موقع پر حاجی واجد نے سیکیورٹی فورسز کا امن کے قیام کیساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا اور کھیلاڑیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔

d3139fe2-a20c-4f1d-af3d-b6f94615d206

چترال: پانچ روزہ سنوفیسٹیول اختتام پذیر

چترال: لوئرچترال کے سیاحتی مقام گرم چشمہ میں منعقدہ پانچ روزہ سنوفیسٹیول اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان کے زیرنگرانی چترال سکاوٹس کی معاونت سے مقامی ہوٹل اورگرم چشمہ گراونڈ میں منعقد ہ اس شاندار فیسٹیول میں وادی لٹکوہ سے کئی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔فائنل والی بال میچ گاوں گفتی اورجیتورکے ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا ۔کانٹادارمقابلے کے بعدگفتی والی بال ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔

جبکہ رسہ کشی کافائنل گاوں مردان اوربیگوشٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔جس میں انتہائی سنسنی خیزمقابلے کے بعدبیگوشٹ کی ٹیم نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔اسی طرح درسرے ثقافتی کھیلوں کے مقابلہ باری باری اپنے اختتام کوپہنچے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان نے کہاکہ اس ایونٹس کامقصدسرمائی سیاحت کوفروغ دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کوکھیلوں کے مواقع فراہم کرناہے ۔تاکہ سیاح گرم چشمہ آکر رنگارنگ ثقافتی کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس فیسٹیول میں سرکاری حکام ،عمائدین علاقہ اورمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

5b2561be-ebef-479e-b99d-9fd6c790e12a

رزمک:  کالے شیشوں،غیر قانونی نمبر پلیٹس، نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

رزمک: تحصیل انتظامیہ رزمک شمالی وزیرستان نے کالے شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹس، نان رجسٹرڈ اور فزیکل ویریفیکشن کے بغیر گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا.

اس سلسلے میں تحصیلدار رزمک شیربہادر سمیت دیگر حکام نے بمقام ڈنکن پوسٹ 192 ونگ پوسٹ کیساتھ مل کر کاروائیاں کیں جس میں 2 فزیکل ویریفیکشن کے بغیر سٹیٹ کار مالکان سے شناختی کارڈ لے لی گئیں جن کو کل بروز جمعہ اسسٹنٹ کمشنر رزمک کے دفتر کو برائے کارروائی ویریفیکشن کیلئے حاضر ھونے کیلئے طلب کر لیا گیا. جبکہ کئی گاڑیوں کے مالکان کو متنبع کردیا گیا.

واضح رہے کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ پختونخوا ریڈیو رزمک جمعرات کو رزمک ڈویژن کے عوام الناس کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کالے شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹس، نان رجسٹرڈ اور فزیکل ویریفیکشن کے بغیر گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

5631890b-e933-4303-a7d7-2c66741aeab2

جنوبی وزیرستان میں خود کش بمبار ہلاک

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد ہلاک۔  دہشت گرد خود کش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان  کے علاقے اسپنکی میں خفیہ اطلاع پر جمعرات 16 فروری کو آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔ خود کش بمبار فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔

 ہلاک دہشت گرد لوگر ،افغانستان سے پاکستان آ یا تھا۔ ہلاک مذکورہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے جنگجوؤں عظمت اللّٰہ اور خیربان کا قریبی ساتھی تھا۔  دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی اداروں پر کیے گئے متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا تھا۔