83691fc4-13d0-4c60-a43c-f6079005b940

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

ماہ شعبان المعظم ہجری 1444 کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز منگل 21 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس 21 فروری شام ساڑھے پانچ بجے کوہسار بلاک پاک سیکریٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوگا، جب کہ دیگر شہروں میں ذونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد کیے جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کریں گے، جب کہ سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

چاند کی رویت کی شہادت آنے پر مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔

متاثرین اپریشن ضرب عضب کیلئے 35کروڑ سے زائد ماہانہ رقم جاری

پشاور: پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین اپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 35 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قریب فندز ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے18ہزار کے قریب رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی102ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہے۔

مذکورہ متاثرین خاندانوں میں گیارہ ہزار کے قریب وہ خاندان بھی ہیں جو حال ہی میں افغانستان سے براستہ غلام خان بارڈر واپس اچکے ہیں اور جن کی نادرا سے باقاعدہ تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ اٹھ ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے دئے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے18 ہزار کے قریب متاثرین خاندان ایسے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہے اور جن میں سے بیشتر کا تعلق شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل سے ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی اب تک باعزت واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

1

پشاور: پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ دوسرے روز بھی بند

پشاور: پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ آج دوسرے روز  بھی دونوں اطراف سے تاحال ہرقسم کے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیاگیا ہے۔

آج اسلام آباد میں دونوں ممالک کے سفارتی سطح پر مذاکرات کا امکان ہے۔

 دو روز قبل ایک افغان شہری نے مریض کے ہمراہ بغیر ویزہ پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس پر ایف سی حکام نے افغان شہری کو واپس افغانستان بھیج دیا، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز نے مشتعل ہوکر سرحد کو ہرقسم آمدورفت کےلئے بند کردیا۔

گزشتہ صبح افغان فورسز نے بلا اشتعال ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوا، اور ایف سی اہلکاروں نے بھی پھر جوابی کاروائی کی۔

طورخم بارڈر کی بندش کے باعث دونوں اطراف سے تجارتی سامان لے جانے والی مال بردار گاڑیاں پھنس گئ ہیں ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

طورخم بارڈر پر تجارتی سامان لانے جانے والے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے دونوں ممالک حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھول دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی مشکلات میں کمی آئے اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے۔

اسلامیہ کالج پشاور کےلیکچرار کا قاتل گرفتار

پشاور: میں واقع اسلامیہ کالج کے لیکچرار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو آج بروز منگل 21 فروری کو خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم غائب ہوگیا تھا اور کرک میں روپوش تھا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی

ملزم شیر محمد اسلامیہ کالج میں چوکیدار تھا۔ اتوار 19 فروری کی صبح پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں  ملزم نے لیکچرار بشیر احمد پر فائرنگ کردی تھی، جس سے بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔