The Khyber Pakhtunkhwa Economic Zones Development & Management Company (KPEZDMC) has issued a Letter of Intent (LOI) to InfraCo Asia to undertake a complete feasibility study for the solarization of economic zones in KP. The LOI signifies the commitment of KPEZDMC and InfraCo Asia to work together in exploring the potential of solar energy and expanding its use in the province’s economic zones.
The solarization of economic zones in KP involves integration of solar power into the energy mix of these zones in order to provide quick, and and cost-effective source of energy. In addition, it will also help to reduce the overall cost of doing business, as the cost of energy is a significant factor in the cost of production.
The signing ceremony was attended by Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa, Imdadullah Bosal, Jo Moir, Development Director of the British High Commission Pakistan, Dr. Omar Mukhtar Khan, Team Lead of SEED, Adil Salahuddin , CCO of KPEZDMC, and others.
صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت پانچ افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اگر کوئی گرفتاری دینا چاہے تو قریبی ڈی سی آفس، اے سی آفس یا قریبی تھانہ میں آ جائے۔
اسی طرح ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ صوابی، نوشہرہ، ہنگو ، ضلع خیبر اور دیگر اضلاع ممیں دفعہ 144 کا نافذ۔
پشاور: پانچ روزہ ادبی میلے کا انعقاد
پشااور: خیبر پختونخوا کی ادبی روایات کے احیاء کے لیئے پانچ روزہ ادبی میلے کا افتتاح کردیا گیا۔
سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر محمد طاہر خان اورکزئی نے اس موقع ہر کہاہے کہ ادبی فیسٹیول خیبرپختونخوا کی ادبی روایات کے احیاء میں معاون ثابت ہوگا۔اس میلے میں مصنفین کی پڑھائی، پینل بحث و مباحثہ، کتابوں کی رونمائی اور ورکشاپس ہونگی جو سامعین کو مصنفین کیساتھ بات چیت کرنے اور ادبی دنیا سے آشنا ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔
تقریب کا اہتمام خیبر پختونخوا کلچرل اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ، شعبہ تعلیم و تحقیق جامعہ پشاور اور دوستی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا۔ میلے کا مقصد مصنفین، قارئین، اور ادب کے شائقین کو پڑھنے اور لکھنے کی محبت کو فروغ دینے، سامعین کی مشغولیت و تفریح اور ایک متحرک ثقافتی منظر میں حصہ ڈالنے کے مقصد سے بات چیت، مباحثے اور خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔سیکرٹری ثقافت محمد طاہر اورکزئی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔
یہ پبلشرز اور ادبی ایجنٹوں کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور مصنفین کیلئے وسیع تر سامعین کے سامنے اپنا کام دکھانے کا ایک موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم اتھارٹی ایک مینڈیٹ کے طور پر ثقافت، سیاحت، زبانوں اور ادب کے فروغ کیلئے ایسی تقریبات کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صوبائی اتھارٹی ہمیشہ قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ اور اس کی مناسبت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب مصنفین کو اپنے کام کی نمائش، پبلشرز اور ادبی ایجنٹوں کے نئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے، سامعین کو اپنے پسندیدہ مصنفین کے ساتھ مشغول ہونے اورادب کے فروغ کو جاری رکھنے کے مواقع فراہم کریگی۔