gabeen

گبین جبہ سنو سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 26 فروری سے ہوگا

پشاور: ضلعی انتظامیہ سوات اور کلچر و ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں تین روزہ سنو سپورٹس اینڈ کلچرفیسٹیول 26 فروری سے شروع ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں ریجنل سپورٹس آفیسرسوات کاشف فرحان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گبین جبہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کل سے شروع ہورہا ہے جو اٹھائیس فروری تک جاری رہے گا اس فیسٹیول کا افتتاح ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر کریں گے۔

تین روزہ سنو سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں سنو میراتھن ریس، رسہ کشی، مارشل آرٹس، سائیکلنگ اورویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے جبکہ اس کے علاوہ تین روزہ ثقافتی فیسٹیول میں ہینڈی کرافٹ اور دستکاری اشیاء کے سٹالز، کھانے پینے کے سٹالزاور سیاحوں و مقامی افرادکو محظوظ کرنے کیلئے موسیقی محفل بھی منعقد کی جائے گی جس میں نامور گلوکار اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔پہلے روز کمیئرنگ جمشید علی خان جبکہ وصال خیال‘ شوکت محمود‘ زبیر نواز اور میروس خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے دوسرے روزسنو سپورٹس مقابلوں کے ساتھ ساتھ حشمت سحر‘ عمران خان‘ شہزاد خیال اور سید رحمان شینو فن کا مظاہرہ پیش کریں گے تیسرے روز شاہد ملنگ گروپ‘ شاہد علی خان اپنے فن کا جادو جگائیں گے اس کے علاوہ رباب‘ ستار اور ڈھولک وغیرہ پر بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اس فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

69f191fa-70a6-4572-af9d-621d30681ac1

پشاور: سی ٹی ڈی ریجنز کی تعداد 14 کر دی گئی

پشاور:خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی استدعا کار بڑھانے کا فیصلہ

آئی جی کے پی نے سی ٹی ڈی کے ریجن کی تعداد 14 کر دی گئی افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا. 

 سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں ٹیرارزم فنانس سیل قائم کردیا گیا۔ ٹیرازم فنانسنگ سیل صوبے میں بھتہ خوری دہشگردوں کو پیسے کی جاری سپلائی لائن اور افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرے گی۔

اسپیشل سیل بھتہ اور دہشگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں افرااد اور نیٹ ورک میں کام کرنے والوں کی فہرست پر بھی کام کرے گا۔

2befed7d-f11c-48e3-8515-b5b1e170d1f0

ہری پور: آل پاکستان انٹر ورسٹی ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

 آل پاکستان انٹر ورسٹی ٹینس چیمپئن شپ ہری پور میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ کا افتتاح پاک آسٹریلیا فاخاخشولے انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد نے کیا.

چودہ یونیورسٹیوں کے درمیان مقابلے چوبیس فروری تک جاری رہیں گے اب تک ہونیوالے میچوں میں لمز نے یونیورسٹی آف لاہور کو دو طفر‘ جی سی یونیورسٹی لاہور نے سپرئیر یونیورسٹی لاہور کو دو صفر جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینمل سائنسز نے پاک آسٹریلیا فیوچسلے یونیورسٹی کو دو ایک سے شکست دے دی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب، یونیورسٹی آف لاہور،یونیورسٹی آف پشاور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یو ای ٹی پشاور، آئی یو بی، جی سی یو لاہورسمیت مختلف یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔