6b2d1db9-8533-47d2-85cb-c4544135482d

پاکستان کے چھ سالا ،سالار محسود نےگینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

پاکستان کے لئے اور ایک اعزاز۔ پاکستان کے چھ سالا بچے سالار محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

چھ سالہ سالار محسود نے 30 سیکنڈز میں 26 ون ہنڈ کارٹ ویل کر کے 25 کارٹ ویلز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

سالار پہلا کھلاڑی ہے جس نے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ سلار محسود 63 گینیزورلڈ ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود کے شاگرد ہے۔ یاد رہے کہ سالار 

127fcbc7-eb93-4ea6-af95-40c35ad44943

وانا: فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

وانا: سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے اسکاؤٹس
اسٹیڈیم وانا میں فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ چیمپئن شپ 23 مارچ 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔ ایونٹ میں 14 غیر مقامی ٹیموں سمیت کل 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ڈی آئی خان اور ژوب کے درمیان کھیلا گیا۔ تقریباً 300 لوگوں نے میچ دیکھا۔ وانا کے مقامی لوگوں اور جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہا اور اس شاندار تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

9a9f9702-be95-43b0-b221-ea9c330eacf3

پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دیدی، ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2، 2  وکٹس لیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تاہم شاداب خان الیون 13.5 اوورز میں صرف 90 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے 41 رنزبنائے، رحمان اللہ گرباز 23 رنز بان کر ٹاپ اسکورر رہے، جنہیں زمان خان کی گیند پر فخر زمان نے کیچ کیا، کولن منرو 18 اور ٹام کرن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 رسی وان ڈر ڈوسن 3، شاداب خان 4، اعظم خان 4، آصف علی 3، حسن علی 4، ذیشان ضمیر اور ابرار احمد بغیر کوئی بنائے پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 2023ء کے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوئی، اس سے قبل گزشتہ روز ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کیخلاف 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 3 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان نے 8 رنز جبکہ سکندر رضا نے 6 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا ڈالے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری تو نہ کرسکا تاہم جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کھلاڑی ٹیم کا مجموعہ 200 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

عبداللہ شفیق 45 اور فخر زمان 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سام بلنگ نے 33 اور مرزا بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت 6، ڈیوڈ ویزے 12 اور راشد خان 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔