743b5bfc-c56d-4f58-a1d6-014e04dbe496

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ فن فیئر

پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام ایک روزہ فن فیئر2023 کا آغاز ہو گیا۔ فن فیئر کا افتتاح یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس ڈاکٹر عنایت شاہ کے علاوہ مختلف اداروں اور شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فن فیئر کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات کے ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے انکی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر طلباء کی ہاتھ کی بنائی گئیں تصاویر،فوٹو گرافی اورخطاطی کی نمائش کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس میں طلباء و طالبات نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ فن فیئرکے دوسرے حصے میں کلچرل شو،آٹو شو،ڈرامے،مزاحیہ خاکوں کے ساتھ ساتھ اردو، پشتو اور انگریزی زبانوں میں مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ مشاعرے کی صدارت معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے کی۔ انھوں نے اپنی طنزو مزاح پرمبنی شاعر ی کے ذریعے شرکاء سے زبردست داد وصول کی اور کے ایم یو کی اس مثبت سرگرمی کو سراہا۔

قبل ازیں افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور نے کہا کہ کے ایم یو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی یکساں اہمیت دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فن فیئر کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات کو پر امن اور محفوظ تعلیمی ماحول میں انکی پوشیدہ ہم نصابی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم گنڈاپور نے کہا کہ طلباء کی مکمل شخصیت سازی تعلیمی نصاب کاایک اہم جز ہے اور مثبت تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیاں اس ضمن میں کلیدی کرداراداکرتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجود فرسٹریشن،منشیات کی لعنت اور بد امنی کے ماحول میں فن فیئر جیسی تعمیری اور مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں میں نہ صرف انتہاپسندی کے رجحانات کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی بلکہ اس سے نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ خصوصیات نکھارنے کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ انھوں نے فن فیئر کے بہترین انتظامات اور تمام ذیلی اداروں کے طلباء و طالبات کی بڑے پیمانے پر شرکت اور ان کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی میں اس طرح کی تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کو نئی جدت کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلبا کیلئے وظائف کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔

نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وظائف سےمالی کمزور طلبا کی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہوسکے گی۔

نیڈ پرائس کے مطابق اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا،60 فیصد اسکالر شپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئیں۔

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز 25 مارچ سے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
شیڈول کے مطابق سیریز  کے تینوں میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز 25 ، 27  اور 29 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

666724b1-38d5-4489-8b36-f35e2dd319c7

ایبٹ آباد:فائیو سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ نے جیت لیا

ایبٹ آباد:  ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سردار سمیع اللہ خان دلزاک میموریل فائیو سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ نے میدان مار لیا ۔

منگل کے روز ڈسٹرکٹ بار گراؤنڈ میں ینگ لائرز مانسہرہ اور ایبٹ آباد بار کی ٹیموں کے درمیان معرکہ ہوا ،سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ینگ لائرز مانسہرہ بار کی ٹیم نے کامیابی سمیٹ لی ۔فائنل کے میچ میں مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی جنرل سید شاہد حسین شاہ تھے ۔

ڈسٹرکٹ بار کے گراؤنڈ میں ینگ لائرز مانسہرہ کی ٹیم نے تین گول سے برتری حاصل کی جب کہ ڈسٹرکٹ بار کی ٹیم دو گول کرسکی ۔پانچ دو کے مقابلہ میں مانسہرہ ینگ لائرز کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں تین گول کرکے مد مقابل ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی سید شاہد محمود نے ینگ لائرز مانسہرہ کی جیتنے والی اور ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی دوسرے نمبر والی ٹیم میں ٹرافیز اور سپورٹس کمیٹی کے اراکین اور مہمان خصوصی کو شیلڈ تقسیم کیں اور سپورٹس کمیٹی کے لئے 20ہزار نقد انعام کا اعلان کیا۔

673f4aa7-bb8f-44cc-b836-e7af44be80a4

چارسدہ: پولیس کی کارروائی،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا

چارسدہ: شبقدر پولیس کی بڑی کارروائی،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد  بھی گرفتارکرلیئے گئے۔

پولیس کےمطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔  ۔دہشت گروں کے قبضے سے 10کلوبارود،93فٹ پرائما کارڈ،2عدد آر پی جی7 گولے بمعہ 3عدد آر پی جی7 کارٹیجر،6فٹ سیفٹی فیوز،3عدد ڈیٹونیٹر ،3عدد ریسیور جبکہ 3عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کیئے گئے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔