وانا: وانا ویلفیرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں ماس انرولمنٹ کمپین کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول سے لیکر وانا بائی پاس تک واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر حسین ، وانا ویلفیرز ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر ، وانا کونسلرز اتحاد ، مقامی رہنماؤں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول کے اساتذہ کرام کو چاہئے کہ وہ اپنے ڈیوٹی کو اچھی طرح سرانجام دیں، تاکہ سرکاری سکولز دوبارہ فعال ہو جائیں۔
اس موقع پر وانا ویلفیرز ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ ہماری قوم کے پاس ان مسائل سے نکلنے کے لئے صرف ایک ہی راستہ ہے وہ اپنے علاقے میں تعلیم کو عام کرنا ہے۔
امہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔ تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی ،جسمانی او روحانی نشونما کرنا ہے تعلیم حصول کےلئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جو بچوں کو اعلٰی تعلیم کے حصوص میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ملک جمیل وزیر نے کہا کہ اگر کوئی بھی قوم چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں ، آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے
اس موقع پر واوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس خان وزیر نے کہا کہ تعلیم کی کیا اہمیت ہے اوران کا حصول کتنی ضروری ہے۔ جو لوگ معاشرے میں تعلیم حاصل کرتے ہوں وہ دینی ہو یا دنیاوی اس انسان کا معاشرہ کے اندر اور اپنے گھر کے اندر ایک الگ مقام ہوتا ہے ایک نوجوان بچے کا قدر بزرگ لوگ صرف تعلیم کی وجہ سے کرتے ہے توہمیں چاہیے کہ تعلیم حاصل کریں اور اس کا صیح استعمال کریں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہونا شروع ہوجائے گا جو جدید علوم سے اگاہی رکھتے ہے۔
امہ چلڈرن اکیڈمی کے ایک طلباء نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو چاہیےکہ تعلیم پر توجہ دے اور اپنے بچوں پر اعلی تعلیم حاصل کریں۔