Mr Junior KPK bodybuilder 2023

مسٹر و جونیئر کے پی اور پشاور کے مقابلوں کا انعقاد

مسٹر و جونیئر کے پی اور پشاور کے مقابلوں کا انعقاد
پشاور: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی اور کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی تن سازی مقابلوں کا انعقاد پشاور کے نشترہال میں ہوا جس میں ڈی آئی خان’ ملاکنڈ’ مردان’ نوشہرہ اور پشاور کے تن سازوں نے شرک کی اس موقع Mr Junior KPK bodybuilder 2023پر اسامہ شوکت مہمان خصوصی تھے’ ان مقابلوں کی صدارت صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم نے کی ان کے ہمراہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے سیکرٹری طارق پرویزسمیت صوبہ بھر سے ممتاز تن سازوں اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ صوبائی مقابلوں میں مسٹر کے پی کا اعزاز وحید خان نے حاصل کیا جبکہ جونیئر مسٹر کے پی کا اعزاز شنوان شالم کے نام رہا’دونوں تن سازوں کا تعلق پشاور سے ہے’مسٹر پشاور کا ٹائٹل امداد خان جبکہ جونیئر مسٹر پشاور کا اعزازکامل حسیب نے حاصل کیا ان مقابلوں کی ججنگ کے فرائض انٹرنیشنل جج طارق پرویز’ نیشنل جج شیراز محمد اور مسٹر پاکستان گولڈ میڈلسٹ و نیشنل چیمپئن کشور علی نے سرانجام دئیے’ان کے ہمراہ زرتان خان ‘محمد عثمان ‘سجاد خان’محمد صدیف’ اجمل خان ‘کشور علی ‘یاسین خان’عطاء اللہ ‘محمد سلمان’ سلمان شنواری’محسن خان’ محمد یاسین ‘عابد علی سیکرٹری مردان’ سعید اقبال سیکرٹری سوات’ سفیر احمد سیکرٹری ہزارہ اور محمد جمال قریشی سیکرٹری نوشہرہ تھے ان مقابلوں میں مسٹر پاکستان 2023 گران باچا نے خصوصی پوزنگ بھی کی اور حاضرین سے داد وصول کی’آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے’ صدر صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سہیل بن قیوم نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن 1958 سے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے الحاق شدہ ہے جبکہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا 1952 سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے الحاق ہے’آئی ایف بی بی کا تعلق او سی اے سے ہے ‘ہماری ایسوسی ایشن کے پی اولمپک اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کیساتھ الحاق شدہ ہے’کئی بہترین پلیئرز کو مختلف محکموں میں ملازمتیں دلوائی ہیں اور اس کیساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی بہترین پوزیشنیں حاصل کی ہیں انہوں نے کہا کہ باقی تن سازی کی کوئی الحاق شدہ تنظیم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تن سازی کے فروغ و ترقی کا مشن جاری رہے گا۔

پارا چنار : جشن نوروز منایا گیا 

پاراچنار میں نئے سال کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی۔
پاراچنار میں نئے سال کے موقع پر جشن نوروز منایا گیا سب سے بڑی تقریب زیڑان میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی ۔اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں کا جوش دیدنی تھا تقریب میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
پاراچنار میں نئے سال کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

6a888d96-5ebe-40cb-abab-af11aa26613b_1920x1080

بنوں دو روزہ پولیو مہم کا آغاز

بنوں : بنوں تحصیل بکاخیل میں ایمرجنسی بنیادوں پر پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

 دو روزہ پولیو مہم کے لیے 235 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ تحصیل بکاخیل میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد یہ مہم شروع کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین نے سیکورٹی انتظامات اور تحصیل بکاخیل کا جائزہ لیا۔

تحصیل بکاخیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ، اور ناکہ بندی لگا دی گئی ہے

حکومت کا پیٹرول 100روپے سستاکرنے کااعلان

حکومت کا پیٹرول 100روپے سستاکرنے کااعلان.

وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم (Patrol)نےغریب عوام کیلئے 100 روپےسستا جبکہ امیرطبقے کیلئے پیٹرول 100 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کے لیے پٹرول مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرپیٹرولیم نےاعلان کیا ہےکہ امیرکو100روپےزیادہ،غریب100روپے کم میں پیٹرول ملے گا۔اس کے علاوہ مصدق ملک نےغریب عوام کیلئے گیس بھی سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نےغریب اورامیرآدمی کے دوپاکستان الگ کردیے ہیں ۔ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔پیٹرول کی قیمتوں کے نفاذ سے متعلق 6ہفتے کے اندراندرفیصلہ ہوگا۔

رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان

رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے ۔

وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے ۔

جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔

a6f88218-9390-4795-9d16-d8811019199d

پشاور :شہید بینطیر بھٹو وومن یونیورسٹی کا ساتواں کانوکیشن

پشاور: شہید بینطیر بھٹو وومن یونیورسٹی کا ساتواں کانوکیشن منعقد ہوا
کانوکیشن میں پرو چانسلر و نگران برائے قانون و اعلی تعلیم جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔

کانووکیشن میں 667 فارغ التحصیل گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ گریجویٹس میں 369 بی ایس , 277 ایم اے ایم ایس سی شامل ہیں۔

جبکہ 13 گریجویٹس کو ایم ایس ،ایم فل اور 8 کو پی ایچ ڈی ڈگریاں دی گئیں۔

کانوکیشن میں بہترین کارکردگی پر 63 طالبات کو گولڈ مڈل سے نوازا گیا۔