320946_974581_updates

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کریں گے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

6e37657e-4ccf-4f99-a5ff-7757d029d4a5

پشاورگورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول

پشاور:گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام یذیرہوگیا،تقریب کے مہمان خصوصی مشیر برائے سپورٹس اور یوتھ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور تھے جنہوں نے طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیس تقسیم کئے.

مقابلوں کے نتائج کے مطابق کبڈی کاایونٹ بی ایس سینئرز نے جیت لیا جبکہ ایف اے ٹو کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ؛تائیکوانڈو کے مقابلوں میں سمیدہ،لائبہ میری،مہکان اور جویریہ نے گولڈ جبکہ نرگس،شازیہ اور حراء نے سلور میڈلز جیت لئے،نیٹ بال کے ایونٹ کو ایف ٹو کی طالبات نے اپنے نام کرلیا جبکہ بی ایس سینئرز نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،رسہ کشی کا فائنل بی ایس کمسٹری اور بی ایس پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں بی ایس کمسٹری کی طالبات نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو میڈلز بھی پہنائے گئے اس موقع پر کالج کے طالبات نے مارشل آرٹس اور ملی نغموں پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹرریاض انور نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مٹی کی بچیوں نے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود ٹیلنٹ کو مزید تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم کیساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں بھی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ،قبل ازیں پرنسپل سٹی گلبہار کالج پروفیسر طاہرہ ڈار نے مہمانان کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس زندگی کا اہم جز ہے ‘کیونکہ سپورٹس ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہیں جس سے بچیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں کالج کے آٹھ شعبہ جات کی طالبات نے نیٹ بال، کبڈی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، رسہ کشی سمیت میوزیکل چیئر، بوری ریس، قرات، نعت کے مقابلوں میں شرکت کی ۔آخر میں ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

0c9e9655-9a8a-4870-8fc4-fe0b3db4566e

خیبر پختونخوا میں زلزلے سے حادثات کےنتیجےمیں 10افراد جابحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں زلزلے سے حادثات کےنتجے میں 10افراد جابحق ہوئے ۔

پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات کےنتجےمیں 62 افراد زخمی ہوئے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں 55 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 

ریسکیو1122 زخمیوں نےبروقت طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا۔ضلعی انتطامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ضروری احکامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری ریلیف کے مطابق پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں ساتھ رابطے میں ہے۔ 

عوام  کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 یا 1122 پر دیں

554272007

خیبرپختونخوا میں کورونا کے7 نئے کیسز رپورٹ

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کے7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا ایک بار پھرسر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے7 نئے کیسز رپورٹ ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار376 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار217 ہے اور 8 افراد کورونا سے صحت یاب جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 18ہزار728 ہوگئی ہے۔

پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار153 ہے جبکہ شہر میں کورونا کے 6 نئے کیس رپورٹ وہنے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہزار414 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 113ہوگی ہے۔