WHO

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھاکا نوشہرہ کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ

نوشہرہ : ‏:پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نوشہرہ کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہونے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوںمیں ایمر جنسی آپریشن سنٹر کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے تمام شراکت داروں اور امدادی اداروں کی امدادی کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے متاثرین کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نوشہرہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی مراکز کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سیلاب کے باعث 10 سے زائدطبی مراکز مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں اور عالمی ادارہ صحت ان کی بحالی کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ملک میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کے تمام مشنز وہاں موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھاری مقدار میں ادویات صحت کے حکام کے حوالے کی ہیں۔ انہو ں نے سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور دوسری امراض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صحت اور انتظامی شعبوں کی کوششوں کو سراہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ قراہ الالعین وزیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمدشعیب خان نے برئفنگ دی۔

BRT

بی آر ٹی پشاور کے نئے رُوٹ ڈی آر 11 کا اغاز

 پشاور: آج سے زو پشاور کے نئے روٹ DR-11 کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق یہ سروس مال آف حیات آباد تا فیز 6 ٹرمینل براستہ فیز 1 چلائی جائے گی۔ 

مال آف حیات آباد سے پہلی بس صبح 6:15 چلے گی جبکہ آخری بس شام 7 بجے روانہ ہو گی۔

فیز 6 ٹرمینل سے پہلی بس صبح 6:15 بجے چلے گی جبکہ آخری بس شام 7:30 بجے روانہ ہو گی۔اس روٹ میں فیز 6 ٹرمینل، شیر شاہ مارکیٹ، گورنمنٹ کالج، اتوار بازار، زرغونی مسجد، لالازار، فیز-1، شمع مارکیٹ، خیبر پارک، حیات آباد پولیس سٹیشن، قرطبہ یونیورسٹی، فیز- 3، باب پشاور اور مال آف حیات آباد کے سٹیشنز شامل ہوں گے۔ 

روٹ DR-11 کی بس مال آف حیات آباد میں پلیٹ فارم نمبر 3 پر رکے گی۔

unnamed

وفاق المدارس نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

وفاق المدارس نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ساڑھے پانچ طلبہ وطالبات شریک۔چار لاکھ دس ہزار 909کامیاب جبکہ 89207ناکام۔مجموعی نتیجہ 82فیصدرہا۔
جامعہ عثمانیہ پشاور نے مجموعی اعتبار سے 16پوزیشن حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ نتائج 2023کااعلان کردیا۔سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر پانچ لاکھ 19ہزار326طلبہ وطالبات کا داخلہ موصول ہوا۔جن میں 500116نے شرکت کی۔410909پاس ہوئے اور 89ہزار 207ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد98ہزار 118تھی جس میں 92ہزار 624نے شرکت کی۔شرکاء میں 86ہزار 958کامیاب اور پانچ ہزار 666ناکام ہوئے۔
نتائج میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مدارس نے شاندارکارکردگی کا مظاہر ہ کرکے ملکی سطح پر مختلف درجات میں 12مدارس جبکہ بنات میں 22مدارس نے مختلف درجات میں ملکی سطح پر نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کیں۔
معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور نے ملکی سطح پر پانچ جبکہ صوبائی سطح پرگیارہ پوزیشن مجموعی اعتبار سے سولہ پوزیشن حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے جن مدارس کے طلبہ وطالبات نے ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کی ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔درجہ عالمیہ اول مساوی ایم اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم محمد عثمان نے 600میں 590نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ دوم مساوی بی اے میں محمد سلیمان متعلم جامعہ فاروقیہ حاجی آباد دیر نے579نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر پہلی جبکہ حذیفہ متعلم مدرسہ علوم شرعیہ ٹانچی بازار بنوں 570نمبر حاصل کرکے اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالیہ اول میں مدرسہ عبداللہ بن مسعود اپر دیر کے طالب علم ابدال نے 597نمبرحاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ عامہ میں الجامعۃ الاسلامیہ بابوزئی مردان کے طالب علم محمد حمزہ نے 600نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر پہلی جبکہ جامعہ الزیتون ایبٹ آباد کے طالب علم نورنواب نے 599نمبرات حاصل کرکے دوسری اور مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان کے طالب علم محمد طلحہ نے 598نمبرکے ساتھ اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی.

دارسات میں مدرسہ اسلامیہ سعیدیہ ککہ خیل لکی مروت کے طالب علم محمد جان نے 507نمبرات کے ساتھ ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ تجوید للعلماء میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم کلیم اللہ نے 592نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ تجوید للحفاظ میں مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ کے طالب علم امیرحمزہ نے پہلی مدرسہ عبداللہ بن مسعود پیناں ہری پور کے طالب علم سیف الاسلام نے دوسری جبکہ مدرسہ مظاہر العلوم کرک کے طالب علم محمد افنان تابش علی خٹک نے ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔طالبات میں درجہ عالمیہ دوم میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالبہ ماریہ محمود نے ملکی سطح پر پہلی درجہ عالمیہ اول میں حناء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ دوم میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کے طالبہ صدف نور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالیہ اول مدرسہ ام کلثوم للبنات مردان کے طالبہ سلمی نے پہلی جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کے طالبات ثمرین سجاد اور شائشتہ طارق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ خاصہ دوم میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کے طالبہ ثناء جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ خاصہ اول میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالبہ عزہ منصور نے پہلی جامعہ عمر بن خطاب للبنات ہری پور کے طالبہ نمبر فیاض نے دوسری جامعہ سیدہ ممیمونہ للبنات کلابٹ صوابی کے طالبہ منیبہ گل نے دوسری جبکہ جامعہ دارالمحصنات للبنات ٹیٹارہ نوشہرہ کے طالبات ادیبہ اور ملائکہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

درجہ تجوید للعلمات میں مدرسہ عربیہ مریم للبنات تخت بھائی مردان کے طالبہ عائشہ ابراہیم میاں نے دوسری جبکیہ جامعہ ام حبیبہ للبنات گل پسند کورونہ چارسدہ کے طالبہ حبیبہ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ تجوید للحافظات میں جامعہ عمر البنات تجوڑی لکی مروت کے طالبات شبنم بی بی اورحسینہ بی بی نے پہلی جبکہ جامعۃ الباقیات الصالحات لکی مروت کے طالبہ شفیعہ انجم نے دوسری اور جامعہ عمر البنات للعلوم الدینیہ لکی مروت کے طالبات سعدیہ بی بی اور سمعیہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ دراسات دوم میں جامعہ عمر بن خطاب لورہ چوک ہری پور کے طالبہ عائشہ نے پہلی اوردراسات اول میں جامعہ سیدہ حفصہ للبنات ڈھوڈیال مانسہرہ کے طالبہ نے دوسری اور جامعہ حفصہ للبنات گلشن کالونی ہنگو کے طالبہ حلمیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔