Spray

پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کے لیئے مختلف اقدامات کا آغاز

ضلعی انتظامیہ آج سے پشاور میں ڈینگی کے خلاف مختلف اقدامات کا آغاز کررہی ہے۔ جس میں تمام سرکاری ادارے، علماء کرام، تاجران اور عوام حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے پشاور میں بارشوں کا امکان ہے اور اس موسم میں ڈینگی کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

ہفتہِ ڈینگی کے دوران مختلف علاقوں میں عوامی آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا اور عوام میں ڈینگی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے اور ان میں ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے گی اور علماء کرام مساجد میں نمازوں کے بعد اور خصوصاََ جمعتہ المبارک خطبات میں عوام کو آگاہی دیں گے۔

پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے کنٹرول روم فعال ہے اور عوام اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919225470 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ملک کےبیشترحصوں میں آج سے موسلادھاربارشوں کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم آج 28 مارچ سے ملک بھر میں داخل ہو رہا ہے جس سے 31 مارچ تک آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشیں اور اکثر علاقوں میں ژالہ باری کا قوی امکان ہے جس سے کھڑی فصلوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے

محکمہ موسمیات نے ملک کےبیشترحصوں میں آج سےآئندہ چارروزتک موسلادھاربارشوں،ژالہ باری اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نےگلگت بلتستان،کشمیر،مری اورگلیات میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں دیر،سوات،کوہستان، نوشہرہ، مردان،وزیرستان اورباجوڑ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ گلگت بلتستان، کشمیر،مری اورگلیات میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےسندھ اورپنجاب کے بیشترشہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن،پشین اوربارکھان کےپہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

خاگھان

بالاکوٹ-ناران سڑک کو عارضی طورپر کھول دیا گیا

بالاکوٹ سرمئی گلیشئیر کاٹ کر ناران سڑک کو لمی پٹی تک کھول دیا گیا ہے۔ بالاکوٹ ناران روڈ پچھلے چھ ماہ سے بھاری گلیشئیر کے باعث بند تھی۔

این ایچ اے حکام کے مطابق ناران روڈ کو کافی حد تک کھول دیا گیا ہے۔ آئندہ پانچ روز تک سڑک کو ناران تک مکمل کھول دیا جائے گا۔

 ادھرصدر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران سیٹھ مطیع کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ عید الفطر میں ناران سیاحوں کے لئے انشاء اللہ کھلا ہو گا۔ انہوں نے این ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے بروقت سڑک کھولنے کا کام شروع کیا ۔