f8fa2bdb-7ff6-4938-b97c-dbe9fec31ce4

محکمہ تعلیم ضلع خیبر کے زیر اہتمام داخلہ مہم واک

خیبر: محکمہ تعلیم ضلع خیبر کے زیر اہتمام “داخلہ کرائیں” کمپئین کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔
محکمہ تعلیم ضلع خیبر کے زیر اہتمام داخلہ کرائیں واک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے شروع ہوکر جمرود باب خیبر کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعزیز خان،ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر شاہد علی،طاہر خان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔
داخلہ کرائیں واک کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیز خان کا کہنا تھا کہ تمام والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع ہوچکی ہے جس میں فرسٹ شفٹ اور سیکینڈ شفٹ دونوں میں بچوں کو داخل کرایا جاسکتا ہے۔امسال خیبر پختونخوا بشمول قبائلی اضلاع میں 16 لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کی ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر شاہد علی نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو فری کتابیں دی جاتی ہیں اور  فری یونیفارم و جوتے بھی دئے جاتے ہیں لہذا والدین اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور ملک و قوم کی ترقی کی خاطر اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کراکر اپنا اہم فریضہ ادا کریں۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر خان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔روشن کل اور آج کے لئے تمام والدین بروقت اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ ہمارے بچے بھی پڑھ لیکھ کر روشن مستقبل کے امین بنیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

a4842b9f-23d2-48d9-9fcd-244e110ab8f9

گورنر خیبرپختونخوا کی زیرصدارت پاک آسٹریا فحشو یونیورسٹی کا اجلاس

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی زیرصدارت پاک آسٹریا فحشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور کے بورڈ آف گورنرز کا چھٹا اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا پیش کیاگیا جس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس اور سالانہ رپورٹ 2022 منظوری کیلئے پیش کی گئی جبکہ مالی سال2020-21 کے اخراجات کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی سال 2022-23 کا بجٹ اور بورڈ آف گورنرز کیلئے نئے 7 ناموں کی منظوری بھی دی گئی، نئے بورڈ اراکین میں سے 4 اراکین ماہرین تعلیم اور 3 اراکین بزنس کمیونٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز اجلاس میں یونیورسٹی ایگزیکٹیو کونسل، اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی سلیکشن بورڈ میں بھی بورڈآف گورنرزکے ایک ایک رکن کوشامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ فحشولے یونیورسٹی کا جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کیلئے ایک بہترین نظام تیار کیا گیا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے،جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ساتھ صنعتوں میں تربیتی عمل،آسٹریا سمیت دیگر ممالک میں اساتذہ اور طلباء وطالبات کے تبادلے سے بلاشبہ یہاں کے طلباء و طالبات کو تعلیمی و عملی میدان میں کامیابیاں حاصل ہوں گی گورنر نے کہا کہ وقت کی ضرورت اوراداروں کا فرض بنتا ھے کہ یونیورسٹیوں سے ایسے ہنرمنداور دور حاضر کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس طلباء اور طلبات کو تیار کر کے ڈگری سے نوازے جوروزگار کے لئے اداروں اور دفتروں کے چکر سے نکل کر ان کو ہنر کے مطابق فوری روزگار مل سکے.

پشاور: کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس کا افتتاح

پشاور: کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔
 اس حوالے سے کے ایم یو اورباخ کرسچن ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (کے ایم یو آئی ایچ ایس) ہزارہ کیمپس کی باضابطہ افتتاحی تقریب ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلرکے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر لیوک ڈائریکٹر باخ کرسچن ہسپتال قلندر آباد ایبٹ آبادنے اس موقع پر بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔

تقریب میں کے ایم یو اورباخ کرسچن ہسپتال (بی سی ایچ) قلندر آباد کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے جس پر پروفیسرڈاکٹر ضیاء الحق وائس چانسلر کے ایم یو اور ڈاکٹر لیوک ڈائریکٹر بی سی ایچ نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کئے۔

ایم او یو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے علمی اور تحقیقی وسائل کو بروئے کار لائیں گے جبکہ کے ایم یو بطور میڈیکل انسٹی ٹیوشن طلباء کو علم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا اور بی سی ایچ طلباء کو مختلف شعبوں میں تدریسی تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔دریں اثناء اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر داکٹر ضیاء الحق نے ڈاکٹر سعدیہ فاطمہ ڈائریکٹر آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس اور ان کی موثر ٹیم کو کیمپس کی ترقی اور کم سے کم وقت میں مختلف پروگراموں کی کلاسز شروع کرنے میں انتھک کوششوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو اپنے بھرپور تعاون اور تعاون کی پیشکش کی۔