شمالی وزیرستان : ریسکیو 1122 پر فری کال کی سہولت بحال

 شمالی وزیرستان میں ریسکیو 1122 پر فری کال کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔

زونگ نیٹ ورک سے 1122 پر فری کال کو بحال کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 شمالی وزیرستان میڈیا سیل کے مطابق شمالی وزیرستان میں زونگ نیٹ ورک کے صارف 1122 پر ایمرجنسی کی صورت میں کسی وقت فری کال کرسکتے ہیں۔

ریسکیو 1122 عوام کو خدمات فراہم کرنے میں آسانی لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

سیفران

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کمیٹی کی پشاور آمد

پشاور: سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کی ذیلی کمیٹی کی پشاور آمد۔
ذیلی کمیٹی کی کنوینئر سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ممبر کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کو ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذیلی کمیٹی نے منصوبوں کی مانیٹرنگ مزید موثر انداز میں کرنے اور ڈیجیٹائزیشن کی اہمیت پر زور دیا۔
ذیلی کمیٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو صوبے، خصوصاً نئے ضم ہونے والے اضلاع کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز لینے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اجلاس میں ذیلی کمیٹی کو ای -ٹینڈرنگ، پروکیورمنٹ اور جی آئی ایس سسٹم پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اورکزئی

ضلع اورکزئی میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری مکمل

اورکزئی۔ قبائلی ضلع اورکزئی میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری مکمل ۔

قبائلی ضلع اورکزئی نے اپنی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری اور مکانات کی مردم شماری 2023 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ ڈویژنل مردم شماری انچارج کی رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کوہاٹ ڈویژن میں مردم شماری کی سرگرمیوں کو مکمل کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔
مردم شماری کے اعلامیہ کے مطابق علاقے کے 100 فیصد گھرانوں کی مردم شماری مکمل کرلی گئی ہے بغیر کسی قسم کے واقعات یا مسائل کے۔

ڈی سی طیب عبداللہ کا کہنا ہے کہ اورکزئی مردم شماری کے مکمل کرنے پر کوہاٹ ڈویژن میں پہلے نمبر پر ہے ۔

اورکزئی میں 54ہزار 532 گھرانوں کی لسٹنگ مکمل کرلی گئی  ہے اورمختلف علاقوں کو دیگر اضلاع سے شامل کرنے کے مسئلے کو حل کیا گیا ۔

بلندخیل کو اورکزئی کے ساتھ شمار کیا گیا ہے۔اورکزئی۔ سنسز سپورٹ سنٹر کے قیام اور مکمل نگرانی سے اورکزئی میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ 

اے ڈی سی شہباز خٹک اے سی ار اسفندیار خالد اور متعلقہ محکموں کی مکمل نگرانی کی بدولت مردم شماری بہتر طریقے سے مکمل ہوئی ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 35 پیسے سستا

 کئی روز مہنگا ہونے کے بعد  ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا…

KMU

کے ایم یو ,میڈیکل, ڈینٹل کالجز میں خصوصی افراد کے لیئے اضافی سیٹیں منظور

گورنرحاجی غلام علی کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خصوصی/معذور بچوں کے داخلہ کیلئے خصوصی اضافی سیٹیں مختص کرنیکی ہدایت کی جس پر فوری ایکشن لے لیا گیا ہے۔

وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے پبلک سیکٹرز میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خصوصی،معذور بچوں کیلئے اضافی سیٹیں پیدا کرنیکی منظوری دیدی۔

پہلے سے موجود مختص نشستوں کے علاوہ نرسنگ، فزیوتھراپی، الائیڈ ہیلتھ سائینسز اور فارما ڈی سمیت تمام ہیلتھ اکیڈیمک پروفیشنل پروگراموں میں داخلہ کیلئے اضافی سیٹیں پیدا کی گئی ہیں

گورنر کی ہدایت پر خصوصی و معذور بچوں سے میڈیکل/ڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ یا مخصوص نشست پر داخلہ کی مد میں کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

گورنر ، حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ خصوصی و معذور بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اور میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں مختص سیٹوں سے معذور و خصوصی بچے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر پائیں گے۔

2601ec31-26ff-47d4-819c-741e34cab959

بنوں جانی خیل میں نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کاآغاز

بنوں: امن وامان کے حوالے سے بنوں کے حساس علاقے جانی خیل میں طویل عرصے کے بعد نائٹ والی بال ٹورنامنٹ شروع ھوگیا ھے.ٹورنامنٹ میں ضلع کی بھترین ٹیمیں حصے لے رھی ھیں.
منڈی جانی خیل میں ھونے والے والی بال ٹورنامنٹ میں تحصیل بکاخیل کے علاوہ تحصیل میریان.تحصیل ھوید اور تحصیل ڈومیل کی وال بال ٹیمیں شریک ھیں.

ٹورنامنٹ میں ھررات گیارہ بجے سے لیکر سحری تک دو میچز کھیلے جاتے ھیں.ٹورنامنٹ کی آرگنائزر کمیٹی کے رکن ریحان پشتون کے مطابق یہ والی بال ٹورنامنٹ اس بات کا ثبوت ھے.کہ گزشتہ بیس سال بدامنی کے شکار علاقے جانی خیل کے لوگ امن پسند اور صحت مندانہ سرگرمیوں سے محبت کرنے والے لوگ ھیں اور ان کو امید ھے.کہ اس طرح سرگرمیاں امن وامان کی بحالی میں مددگار ثابت ھوسکتی ھیں.ان کا مزید کہنا تھاکہ جانی خیل کے نوجوانوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ھے.مگر وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ضائع ھورھا ھے.حکومت کو چاھئیے کہ علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرے.تاکہ یہاں چھپا ھوا بےپناہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے۔

1b0d1e6e-1420-48bb-b217-6a5f9ab67740

ضلع خیبر لنڈیکوتل بارڈر ایریا میں پولیو مہم کا آغاز 10 اپریل سے

ضلع خیبر لنڈیکوتل کی پانچ یو سی بارڈر ایریا میں پولیو مہم کا آغاز 10 اپریل سے لیکر 16اپریل تک شروع ہو گا۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی شاہ نے تحصیل کمپاؤنڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

لنڈی کوتل بارڈر ایریا میں 10 اپریل سے شروع ہونے والی 6روزہ مہم میں بارڈر ایریا تیراہ شلمان، بازار زخہ خیل پیروخیل، پسیدخیل طورخم بارڈر کے علاقے شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں علاقے کے عوام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت حکام کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ علاقے سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

pakistan elections 2023

زمینی حقائق کومدنظررکھ کرہی انتخابات کاانعقادہوناچاہئے

وصال محمدخان

زمینی حقائق کومدنظررکھ کرہی انتخابات کاانعقادہوناچاہئے

پنجاب اوراسلام آباد کے بند کمروں میں بیٹھے تجزیہ نگار2008 ء، 2013ء اور2018ء کے انتخابات کی مثالیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے مگریہ بات اظہرمن الشمس ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران انتخابات کے انعقادسے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اگرچہ آئینی طورپر انتخابات کیلئے وقت مقررہے مگرزمینی حقائق کومدنظررکھ کرہی انتخابات کاانعقادہوناچاہئے۔خدانخواستہ کسی قدآورسیاسی شخصیت کونشانہ بنایا گیاتو ملک اورصوبہ خانہ جنگی کاشکارہوسکتے ہیں۔ گزشتہ دوعام انتخابات کے دوران اے این پی کوکھل کرنشانہ بنایاگیاایک مرتبہ پھر یہی تاریخ دہرائی گئی تواے ان پی کی قیادت کیلئے خاموش رہنامشکل ہوگا ایک توپارٹی کی قیادت ایمل ولی جیسے پرجوش نوجوان ہاتھوں میں ہے دوسرے اے این پی کے قائدین اورکارکن سمجھتے ہیں کہ گزشتہ دوانتخابات میں کبھی حکیم اللہ محسود اورکبھی منگل باغ نے ہمارے لئے الیکشن کمشنرکے فرائض انجام دئے اورہمارے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاگیا۔اس مرتبہ پی ٹی آئی کومطلوبہ سہولیات دستیاب نہیں اورنہ ہی متاثرہ سیاسی جماعتیں خصوصاً اے این پی رودھوکرچپ بیٹھنے کے موڈمیں ہیں۔صوبے کے فہمیدہ سیاسی اورسماجی حلقوں کاخیال ہے کہ مصیبتوں کی ماری عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی ضرورت نہیں کروڑوں لوگوں کی منتخب کردہ اسمبلی کسی ایک شخص کی جنبش آبروسے ٹوٹی،صوبے اورملک کوبحران میں مبتلاکیاگیامگر کسی عدالت یا ادارے کے کان پرجوں تک نہ رینگی۔ کسی ادارے کوکم ازکم اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے یاکوئی اصول وضوابط طے کرنے چاہئیں کہ کن حالات میں کوئی وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتاہے اورتحلیل کی گئی اسمبلی آئین کے مطابق تحلیل ہوئی ہے یافرد واحدکی اناکی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔حقیقت یہی ہے کہ پولیس لائن پشاوردھماکے کے بعدصوبے میں پولیس کامورال ڈاؤن ہوچکاہے سیاستدانوں کی جانب سے فوج پرالزامات کے بعدفوج اس جوہڑ سے دوررہناچاہتی ہے جس کے چھینٹوں سے اجلالباس داغدارہو۔ جبکہ پولیس کیلئے 60ہزارکے قریب اہلکارفراہم کرناممکن نہیں ان حالات میں پہلے سے ملتوی شدہ انتخابات مزیدکچھ عرصے کیلئے ملتوی ہوسکتے ہیں۔ انتخابات کے بعدنئی حکومت نے آکرجادوکی کونسی چھڑی گھمانی ہے جس سے تمام مسائل حل ہوں۔ صوبے میں صرف تحریک انصاف فوری انتخابات کامطالبہ کررہی ہے یہ جماعت کبھی ہائیکورٹ سے رجوع کرکے گورنرپرتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے دباؤڈال رہی ہے توکبھی انتخابات کے انعقادکیلئے تاریخیں عدالتوں سے مانگی جارہی ہیں جس کیلئے وہ آئینی پاسداری کاشورمچارہی ہے۔ حالانکہ کسی ملکی عدالت یاکسی ادارے کواس جماعت سے پوچھناچاہئے کہ فردواحدکی رضااورخوشنودی کیلئے دوکروڑلوگوں کی منتخب کردہ اسمبلی کابیک جنبش قلم توڑناکس آئین کی پاسداری ہے؟ جیساکہ پہلے بھی انہی صفحات پرعرض کیاجاچکاہے تحریک انصاف نے اچھی بھلی چلتی ہوئی دوحکومتیں طیش میں آکرتوڑدیں یعنی اپنی مرضی سے داڑھی دوسروں کے ہاتھ میں دے دی جس کے نوچے جانے پراب عدالتوں کے در کھٹکھٹائے جارہے ہیں اورفریادیں کی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف اوراسکے چیئرمین سے یہ سوال ضرورہوناچاہئے کہ دوصوبائی اسمبلیاں جہاں انکی مضبوط حکومتیں قائم تھیں توڑنے کی کیاضرورت پیش آگئی تھی؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خالی کردہ پشاور،چارسدہ اورمردان کی نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردئے ہیں یادرہے گزشتہ اکتوبرمیں عمران خان نے چارقومی حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی جن میں سے الیکشن کمیشن نے اورکزئی ایجنسی کی نشست انکے پاس رہنے دی جبکہ تین نشستیں خالی قراردے دیں۔