خیبرپختونخوا ہیلتھ کئر کمیشن نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
پشاور : ہیلتھ کئیر کمیشن نے صوبے میں پہلی مرتبہ صحت مراکز کی جی آئی ایس میپنگ کا آغاز کردیا ہے۔ کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صحت کارڈ پر رجسٹرڈ 37 ہسپتالوں کی جانچ پڑتال کی گئی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں 25 مراکز صحت کی اسسمنٹ کے بعد ان کو پروویژنل لائسنس جاری کردیے گئے ہیں۔
ہیلتھ کئیر کمیشن نے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کرکے 1074 مراکز صحت کی آن لائن رجسٹریشن مکمل کی ہے۔ سہ ماہی کے دوران 1799 صحت کے مراکز کی انسپکشن کی ہے جس میں 446 کو شو کاز نوٹس جبکہ مختلف وائلیشن پر 208 کو سیل کردیا گیا ۔
268 بیٹوٹی سیلونز اور ایستھیٹک کلینکس کی انسپکشن کے دوران 10 کو سیل جبکہ 22 کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ پشاور : پچھلے تین ماہ میں 272 شکایات موصول ہونے پر 215 شکایات پر ایکشن لیا گیا ۔
ہسپتالوں کی جانچ پڑتال سے متعلق رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کردی گئی ہے ۔صحت کارڈ اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت ہیلتھ کئیر کمیشن سیکنڈری اور ٹرشئیری کئیر ہسپتالوں کے ایمپینلمنٹ کیلئے کرائٹیریا بھی وضع کریگا۔