خیبرپختونخوا میں ہفتہ کےدن سےبارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

پشاور: خیبرپختونخوا کےبعض اضلاع میں ہفتہ کےدن سےبارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعرات کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سےدرجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور ژالہ باری کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی ہے ۔ اس حوالے سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ 

صوبے کے بعض اضلاع،چترال، دیر، سوات، کوہستان، طورغر،مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔