پشاور:سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے قدیمی گھر دریافت ہونے کا معاملہ پرمحکمہ آثار قدیمہ کا قدیمی عمارت گرانے پر مالک جائیداد کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ وسیم نامی شخص نے سرکی گیٹ کے اندر واقع تاریخی عمارت کو گرانا شروع کر دیا ہے۔ تاریخی اور قدیم عمارت کو مسمار کرنے کا یہ عمل انٹیکویٹی ایکٹ 2016کی واضح خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے۔
نوادرات کو گرانا مرمت کرنا ہو تو مالک جائیداد محکمہ آثار قدیمہ کو تحریری طور پر اطلاع دے گا۔اگر انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ مالک جائیداد نے رجسٹرڈ نوادرات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا ہے تو اسکے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
جان بوجھ کر رجسٹرڈ نوادرات کو نقصان پہنچانے والے کو دو سال سے زیادہ قید یا پانچ لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ ہوگا۔
درخواست کی جاتی ہے کہ متعلقہ شخص کےخلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔